بغیر پیپر دئیے ایک شاندار رزلٹ

الحمد للہ مجھے خود ہی ذرا نفرت سی ہے اس سے۔
معذرت کے ساتھ۔ :p
ارے کیا شعر ہے وہ پروین شاکر کا
قفس میں رہتے رہتے ہوگئی صیاد سے الفت
میں خود ہی نوچ لیتی ہوں جو میرے پر نکلتے ہیں
صحیح سے یاد نہیں ایسا ہی کچھ شعر تھا ......
 
ہائے رے بدگمانیاں۔

مجھے ایک دن گھر میں داخل ہونے سے پہلے ایک میٹھے میٹھے پرانے شناسا اسلامی بھائی مل گئے، عطر سے شرابور تھے اور تو اور ہاتھ بھِی عطر میں تر تھے، گرم جوشی سے دونوں‌ہاتھ ملائے، ہلکا سا معانقہ بھی ہوا۔ ایک دو منٹ بعد میں گھر کے اندر تھا عطر میں بسا ہوا۔ بس اس سے آگے والی رُوداد ناگفتنی ہے۔ قسم کھا لی کہ آئندہ اگر کوئی اسلامی بھائی مل بھی گیا تو کم از کم پانچ دس فٹ کے فاصلے سے اُس کے ساتھ بات کرونگا :)
ہا ہا ہا ہا وارث بھائی عطر میں تو لیڈیز اور جنٹس کا فرق بھی نہیں ہوتا .... ہاہاہا
 
محمد وارث

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا وارث بھائی عطر میں تو لیڈیز اور جنٹس کا فرق بھی نہیں ہوتا .... ہاہاہا
یہی تو قبلہ۔ میں‌ بھائی سے مل کر آیا تھا، بیوی کہتی رہی "بہن" سے ہاتھ ملا کر آئے ہو، میں قسمیں کھا رہا تھا کہ خدا کی قسم میری کوئی بہن نہیں، اللہ نے دی ہی نہیں، اور تو اور اللہ نے تمھیں بھی کوئی بہن نہیں دی، میں تو نصیب جلا ہوں۔ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں وہ اچھی طرح جانتی ہے، میری بات مانی پھر بھی نہیں، اللہ اللہ :)
 
ان حقائق کی روشنی میں تو واقعی آپ مجرم نظر آتے ہیں. ایسی صورت میں اگر آپ وہ مظلومانہ جرم کر بھی گزریں جس کی خواہش شریف مردوں کے دلوں میں اور جسکا شک گھریلو عورتوں کے دلوں میں قدرتی طور پر پیدا ہوجاتا ہے تب بھی آپ مظلوم ہی رہینگے
 
arifkarim

معطل

میاں بیوی کا امتحان زندگی کا ایسا امتحان ہے جس میں خاوند ہمیشہ فیل ہی ہوتا ہے
 
Top