حقیقت۔۔۔ لیکن ذرا ہٹ کے

ربیع م

محفلین
‏گوگل ،مائکروسوفٹ ، ایپل ، فیس بک سب کے مالک مرد ہیں ۔۔۔
سمجھ نہیں آتی لڑکیاں اتنے نمبر لے کر کرتی کیا ہیں ۔۔؟؟
 
اس کیلئے آپ استاد محترم محمد وارث سے استفسار کریں ان کا علم اور تجربہ دونوں زیادہ ہیں۔
یہ لیں جی ٹیگ کر رہا تاکہ وہ بھی کچھ ارشاد فرمائیں ۔۔۔
محمد وارث
استاد محترم۔۔۔محفل کی عوام جاننے کو بے تاب ہے ۔۔۔غیرشادی شدہ کے لیے کیا پیمانہ ہے بڑھاپے کا۔۔؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ لیں جی ٹیگ کر رہا تاکہ وہ بھی کچھ ارشاد فرمائیں ۔۔۔
محمد وارث
استاد محترم۔۔۔محفل کی عوام جاننے کو بے تاب ہے ۔۔۔غیرشادی شدہ کے لیے کیا پیمانہ ہے بڑھاپے کا۔۔؟؟
جب وہ اپنی شادی کا خیال چھوڑ کر اپنے بڑھاپے کے بارے میں سوال کرنا شروع ہو جائے تو سمجھو "جوان" بوڑھا ہو گیا :LOL:
:)
 
کوئی شک؟
13516704_1049597628458893_3040381065662100159_n_zpscngpuzcc.jpg

بے شک۔۔۔سمجھ نہیں آرہا کیا ریٹنگ دوں۔۔۔
 
شدید پاکستانی ۔۔۔واہ
کٹڑ ر۔۔۔پکا ٹھکا سنا تھا۔۔۔۔یہ کوئی نئی اصطلاح۔۔؟؟اور غیرعربی النسل ۔۔۔(ازراہ مزاح)۔۔۔۔یہ شدید بھی تو عربی کا لفظ ہے ۔۔۔
اکیسویں صدی کی اصطلاح ہے "شدت پسند" ... ہر جگہ ہر جا مستعمل ہے...
 

ربیع م

محفلین
پاکستانیوں کے چند جدید عقائد:

1۔ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

2۔ ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل کو پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔

3۔ گندے جوتے کا دایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔

4۔ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔

5۔کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔

6۔ نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے یا چپل لٹکانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔ نئی بلڈنگ پہ یہ سہولت کالی دیگچی رکھنے سے ملتی ہے

7۔ گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔

8۔ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔

9۔ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنوءوں سے جڑ جاتا ہے۔

10-حرام کے پیسے بنے بنگلے پر ھذامن فصل ربی لکھنے سے مکان بابرکت بن جاتا ہے۔

11 ..پوسٹ کے اخر میں بقلم خود لکھنے سے جمله حقوق محفوظ ھو جاتے ھیں اور کوئی بھی اسے کاپی پیسٹ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

12جنرل راحیل شریف کی تصویر ڈی پی پر لگانے سے حب الوطنی کا جذبہ ثابت ہوتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سسرال میں جس کی شرافت کی تعریفیں کی جائیں، گھر میں اس کی بے غیرتی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔
پرسنلی ۔۔۔۔بتائیں گے آخر ایسا کیوں ہے ۔۔۔
مطلب آپ یہ پوچھنا چاہ رہے ہیں شاہ جی کہ عدنان سمیع کو پاکستانیوں اور اوم پوری کو انڈینز سے گالیاں کیوں پڑرہی ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
Top