لیکٹوز انٹالرینس

کیا آپ lactose intolerant ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 7 31.8%
  • نہیں

    Votes: 15 68.2%

  • Total voters
    22

arifkarim

معطل
یہاں لیکٹوز فری ملک ملتا ہے جو عام دودھ میں سے لیکٹوز کو دوسری شگرز میں بدل کر بنایا گیا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ عام دودھ کا ہی ہوتا ہے۔ سویّاں اور کھیر وغیرہ کے لئے میں وہی استعمال کرتا ہوں۔
چیک کرتا ہوں شاید یہاں بھی دستیاب ہو۔ پچھلے کچھ سالوں سے دودھ معدے میں گیس کا سبب بن رہا تھا اسلئے ڈاکٹر کے مشورے پر دودھ کا استعمال ترک کر دیا۔ باقی پنیر، دہی وغیرہ کھا سکتا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دودھ ہضم کرنا تو بعد کی بات ہے، میں تو دودھ کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔ مجھے نہیں یاد کہ ہوش سنبھالنے کے بعد سے میں نے کبھی دودھ پیا ہو یا چکھا تک ہو۔ لیکن دودھ کی بنی چیزوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
 
ربیع م

محفلین
دودھ بھی بھلا چھوڑنے کی چیز ہے!

البتہ ٹھنڈا دودھ پینے میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے ، نیم گرم یا گرم دودھ جتنا ملے چھوڑتا نہیں!!
 
فرقان احمد

محفلین
دودھ کی افادیت سے انکار نہیں، ہاں طبعیت اس طرف مائل نہیں ہوتی۔ دودھ سے بنی اشیاء استعمال کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا ہے ویسے!
 
آوازِ دوست

محفلین
روح افزا ملا کر ٹھنڈا دودھ پی لیتے ہیں کبھی کبھی اور لگتا ہے یہ 20 سے 40 فیصد والا چکر اپنے ساتھ بھی ہے باقی دودھ سے بنی ڈشز تو استعمال میں رہتی ہیں. ہمیشہ سُنتے پڑھتے آئےہیں کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے سو پھلوں کے ملک شیک میں استعمال کر لیتے ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو ابھی تک اس سحر سے باہرہی نہیں آسکا کہ دودھ بھی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان جیسی مخلوق کے ہضم پر بار بن سکے۔وہ تو زیک کا بھلا ہو کہ یہ مدہشہ حقیقت آشکار کی ، اور تائید بھی یہیں کے مراسلات سے ہو گئی جو حیرت پر مزید تازیانہ ثابت ہوئی۔
ویسے اگر کوئی بچہ اپنے بچپن سے ہی دودھ پینا نہ چھوڑے تو اس انٹالرنس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا ۔ یہ محض میری رائے ہے ۔
۔کیا اس کے خلاف بھی حقائق ثابت ہیں ۔
اگر ایسا ہے تو اسے محض عادت پر محمول کیا جاسکتا ہے ۔کیا خیال ہے ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
خیال نہ تھا کہ محفل پر اتنے دودھ پیتے بچے ہوں گے
اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔

کلچر - شہروں میں نہ سہی لیکن دیہی علاقوں میں دودھ وافر مقدار میں ملتا ہے۔ کیونکہ گائے بھینس پالنا ایک عام سی بات ہے۔
مذہبی وجہ ۔ جیسے دودھ کو اللہ کا نور کہا جاتا ہے، وغیرہ
طبی وجہ - حکیم تو بیماریوں کا علاج دودھ سے کرتے ہی ہیں، یہاں کے ڈاکٹرز بھی "صحت" کے لیے دودھ تجویز کر دیتے ہیں۔
فوری طاقت کے لیے: جیسے دودھ جلیبیاں اور دودھ میں کچا انڈا اور اسی طرح کی دیگر خرافات :)
 
آخری تدوین:
اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔

کلچر - شہروں میں نہ سہی لیکن دیہی علاقوں میں دودھ وافر مقدار میں ملتا ہے۔ کیونکہ گائے بھینس پالنا ایک عام سی بات ہے۔
مذہبی وجہ ۔ جیسے دودھ کو اللہ کا نور کہا جاتا ہے، وغیرہ
طبعی وجہ - حکیم تو بیماریوں کا علاج دودھ سے کرتے ہی ہیں، یہاں کے ڈاکٹرز بھی "صحت" کے لیے دودھ تجویز کر دیتے ہیں۔
فوری طاقت کے لیے: جیسے دودھ جلیبیاں اور دودھ میں کچا انڈا اور اسی طرح کی دیگر خرافات :)
دودھ جلیبیوں کو خرافات کہنے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہوں۔
 
زیک

مسافر
ویسے اگر کوئی بچہ اپنے بچپن سے ہی دودھ پینا نہ چھوڑے تو اس انٹالرنس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا ۔ یہ محض میری رائے ہے ۔
۔کیا اس کے خلاف بھی حقائق ثابت ہیں ۔
اگر ایسا ہے تو اسے محض عادت پر محمول کیا جاسکتا ہے ۔کیا خیال ہے ؟
لیکٹوز ٹالرینس کا تعلق جینز اور ماحول دونوں سے ہے۔ کچھ حد تک باقاعدگی سے دودھ پینے سے آپ اس کے عادی ہو جاتے ہیں مگر پھر بھی بہت لوگ بچپن کے بعد دودھ نہیں پی سکتے۔

چین وغیرہ میں یہ انٹالرنس جوان ہونے سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے جو لوگ انٹالرنٹ ہوتے ہیں ان میں اکثر جوانی کے دور میں اس کا اثر دیکھا ہے۔
 
حسن ترمذی

محفلین
میں تو صرف چائے پینے کے لیے دودھ استعمال کرتا ہوں.. اور کب سے ہوش سنبھالا.. دودھ ابالنے کے لیے اس کے قریب گیا.. پینے کا سوچتا بھی نہیں میں.. اکثر گاؤں دیہات جاؤں تو وہاں مہمان کو دودھ پیش کیا جاتا ہے اور اپنے پاس ایک ہی بہانہ.. میرا پیٹ خراب ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیکٹوز ٹالرینس کا تعلق جینز اور ماحول دونوں سے ہے۔ کچھ حد تک باقاعدگی سے دودھ پینے سے آپ اس کے عادی ہو جاتے ہیں مگر پھر بھی بہت لوگ بچپن کے بعد دودھ نہیں پی سکتے۔
چین وغیرہ میں یہ انٹالرنس جوان ہونے سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے جو لوگ انٹالرنٹ ہوتے ہیں ان میں اکثر جوانی کے دور میں اس کا اثر دیکھا ہے۔
انٹالرنٹ اشخاص میں شاید سبز خوری کا مزاج غالب ہوجاتا ہے ۔ جبکہ دودھ آسانی سے پینے والوں کا مزاج گوشت خوری کی طرف مائل ہوتا ہے۔جیسے بلی تو دودھ پی جاتی ہے مگر بکری شاید نہیں پیتی ۔
جبکہ بچہ چاہے بلی کا ہو ، بکری کا ہو یا انسان کا دودھ ضرور پیتا ہے ۔
لیکن مجھے لگتا ہے یہاں کچھ لوگ محض اپنی عادات کے مطابق اپنے نظام انہضام کی فطرت کا فیصلہ کر رہے ہیں جو درست نہیں۔( کسی جسم کے نظام انہضام کا بہے وئر ایک بالکل الگ بات ہے جو عادات و اطوار اور پسند ناپسند سے تعلق نہیں رکھتا) ۔
تاہم عین ممکن ہے یہ میرا ذاتی خیال ہی ہو ۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دودھ جلیبیوں کو خرافات کہنے پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہوں۔
قبلہ آپ کا احتجاج سر آنکھوں پر لیکن میں نے دودھ جلیبوں کو خرافات نہیں کہا، میری کیا مجال کہ دودھ جلیبیوں کی توہین کر سکوں، میں نے تو اس سے جُڑی کہانیوں کو خرافات کہا ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن مجھے لگتا ہے یہاں کچھ لوگ محض اپنی عادات کے مطابق اپنے نظام انہضام کی فطرت کا فیصلہ کر رہے ہیں جو درست نہیں۔( کسی جسم کے نظام انہضام کا بہے وئر ایک بالکل الگ بات ہے جو عادات و اطوار اور پسند ناپسند سے تعلق نہیں رکھتا) ۔
تاہم عین ممکن ہے یہ میرا ذاتی خیال ہی ہو ۔۔۔
میں نے کبھی دودھ نہیں پیا بلکہ پینے کے بارے میں سوچا تک نہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ میری عادت ہو کیونکہ دودھ پیوں گا تو علم ہوگا کہ معدہ قبول کرتا ہے یا نہیں، لیکن اتنا مجھے علم ہے کہ میری چائے میں اگر تھوڑا سا بھی دودھ زیادہ ہو تو معدے میں گرانی شروع ہو جاتی ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
قبلہ آپ کا احتجاج سر آنکھوں پر لیکن میں نے دودھ جلیبوں کو خرافات نہیں کہا، میری کیا مجال کہ دودھ جلیبیوں کی توہین کر سکوں، میں نے تو اس سے جُڑی کہانیوں کو خرافات کہا ہے :)
گویا:
"گلاں ای بنیاں نیں" ؟؟؟
 
Top