سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو اچھی بات ہے ناں ۔۔ کل امی نے ساگ پکایا تھا۔۔ مجھے بھی بھیجا ۔۔جس پر تیمور نے شکایتیں لگائی میری کہ یہ کھاتی کچھ نہیں بس فرمائشیں کرتی رہتی ہے لولزز
اچھی بات کہاں ہے، زندہ رہنے جتنا تو کھانا پڑے گا ناں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سب سے پہلے افطاری و سحری۔۔۔۔۔
آج ایک پراٹھا سحری میں انڈہ فرائی کے ساتھ۔۔۔۔ اور شام کو افطاری میں ایک گلاس لیمو پانی کے ساتھ دو گلاس پانی اور تین چمچ فروٹ چاٹ۔۔۔ :)
میرا پکائے کی مانگ ہی بہت ہے۔۔۔ میرے لیے بچتا ہی نہیں۔
جی دیکھ لی۔۔۔ انے وا تقسیم ہوئی ہے۔۔۔ بس ہم ہی رہ گئے ہیں۔
فلک شیر صاحب خود آکر بتائیں گے۔۔۔ یہ تو وہ ہیں جو وہ خود مانتے ہیں۔ :)
چمچ کا سائز کیا تھا
کھانے والا بچتا ہے یا وہ بھی نہیں :)
متفق
 
مکمل تفصیلات کے ساتھ تو نہیں معلوم۔ کچھ اس طرح بنتی ہے۔
آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ آلو ،مٹر ، نمک ، پسی ہوئی سرخ مرچ کو فرائی پین میں ڈال کر تھوڑے تیل میں فرائی کرنا ہے۔ فرائی پین ڈھک کر۔ وقت کا اندازہ خود کر لیں۔ :)
اوپر چاٹ مصالحہ چھڑک لیں۔
 
میں سوچ رہی تھی شاید آلو اور مٹر دونوں ابلے ہوئے استعمال کرنا ہیں؟
 
loneliness4ever

محفلین
کل افطار کے بعد رات میں ایک کوفتے سے ایک روٹی کھائی تھی
اور سحری میں کچھ نہیں کھایا، کچھ نہیں پیا
مالک سے دعا ہے استقامت عطا فرمائے
افطار تک روزے کو قائم رکھوائے ۔۔۔ آمین
 
میں سوچ رہی تھی شاید آلو اور مٹر دونوں ابلے ہوئے استعمال کرنا ہیں؟
اس وجہ سے لکھا
مکمل تفصیلات کے ساتھ تو نہیں معلوم۔
لیکن غالب گمان یہی ہے کہ ابالا نہیں جاتا۔ پوچھ کر بتاؤں گا۔ :)
 
Top