محفل چائے خانہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اور یھوں معنث مذکر مل کر بیمار کو قریب المرگ کرتے ہے

حیرت ہے کہ تین عدد مسکراتے چہرے سجانے کے باوجود آپ نے میرے مراسلے کو غمناک قرار دیدیا۔ :)
میرا مقصد آپ کی دل شکنی کرنا نہیں تھا ۔ اگر نادانستگی میں ایسا ہوگیا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔ میں نے تو آپ کے مصرع کی تذکیر و تانیث درست کرنے کی کوشش کی تھی ۔
mohsin ali razvi
 

mohsin ali razvi

محفلین
شکر ھے تعنیث اور تذکیر کا
جو ملایا ہے ھَمے تقصیر کا
میں نہ جانوں کیا ہے یہ دردُ فُغان
ہے مُصیبت تذکرہ اس چیز کا
علیشا رضوی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شکر ھے تعنیث اور تذکیر کا
جو ملایا ہے ھَمے تقصیر کا
میں نہ جانوں کیا ہے یہ دردُ فُغان
ہے مُصیبت تذکرہ اس چیز کا
علیشا رضوی

بہت خوب! :)
وزن میں تو درست ہے لیکن ایک دو املا کی اغلاط درست کرلیجئے ۔ چونکہ آپ اردو سیکھ رہی ہیں اس لئے ان باتوں پر دھیان دیجئے۔
تانیث
ہمیں
درد و فغاں
دوسرے مصرع کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر آپ وضاحت کردیں تو شاید میں آپ کو کچھ سمجھا سکوں ۔
آپ کی مستقل مزاجی کی داد دینا پڑے گی۔ :)

علیشا رضوی
 

mohsin ali razvi

محفلین
آپ ہے اردو کے دانائ عظیم
ھُم نھی کہتے کہ ھُم با عقل ہے
گر کہو میرے زبان پر شعر نو
ھُم بھئ مانے آپ ہے مرد عظیم
علیشا رضوی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ ہے اردو کے دانائ عظیم
ھُم نھی کہتے کہ ھُم با عقل ہے
گر کہو میرے زبان پر شعر نو
ھُم بھئ مانے آپ ہے مرد عظیم
علیشا رضوی
اجی مردِ عظیم کہاں مردہء عظیم کہئے ۔ تذکیروتانیث کی اس بحث نے تو مارہی ڈالا ہے ۔ اگر تین چار اشعار ایسے اور میں نےپڑھ لئے تو دنیا مجھے بھی یہی کہتا پائےگی کہ:

وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے ، لیلیٰ نظر آتا ہے​
آپ شوق سے شاعری فرمائیے ۔ میں مخل نہیں ہوں گا ۔ :):):)
 

mohsin ali razvi

محفلین
دردسر ہے شعر گوئی ھو بہ ھو مثل سراب
دل کو دیوانے بنائے دیکھ لو مثل شراب
جب نہ ھو کوئی بھئ سامع تو رجوع ھو اس طرف
آپ بھئ ھو میر محفل آدمی مثل ڈراو
علیشا رضوی
 

یاز

محفلین
پاک ٹی ہاؤس کی طرح ویران ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاک ٹی ہاؤس کو تو ری نیو کر کے رونقیں بحال کرا دی گئی ہیں۔

1216.jpg

178.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ اور بات ہے کہ مصنوعی طریقے سے بحال کی گئی رونقوں میں ہرگز پرانی والی بات نہیں۔ اور نہ ہی اب وہ سچے سخنور رہے۔ :(

ہو سکتا ہے کچھ دن وینٹیلیٹر پر چلنے کے بعد خود سے سانس لینے لگا ہو۔

رہی سچے سخنور کی بات تو سو میں سے دس نہ سہی دو تو مل ہی جائیں گے۔
 
اسی بہانے چائے پر کچھ اشعار ہی ہو جائیں۔

ہے دسترس میں ابھی بھی طاہر ؔاٹھا کے اب اس کو پی بھی ڈالو
مشاہدوں میں ہی ہوگئی گر یہ ٹھنڈی چائے تو کیا کروگے
 
Top