آسکرز 2016

یاز

محفلین
ایک مزید حیرت مجھے "لارڈ آف دی رنگ" کے تیسرے پارٹ کو آسکر ملنے پر ہوئی تھی۔
وہ مووی اپنے ملے گئے تمام آسکر کی حقدار ضرور تھی
بیسٹ ڈائریکٹر اور دیگر۔ لیکن بیسٹ مووی کا ایوارڈ ملنا عجیب لگتا ہے کیونکہ وہ ایک فنٹاسی مووی تھی۔

ریٹرن آف دی کنگ کے علاوہ کوئی بھی فینٹیسی مووی ہوتی تو حیرانی ہو سکتی تھی، لیکن ریٹرن آف دی کنگ کو تو ایوارڈ نہ ملنا باعثِ حیرت ہوتا۔
 

فہیم

لائبریرین
ریٹرن آف دی کنگ کے علاوہ کوئی بھی فینٹیسی مووی ہوتی تو حیرانی ہو سکتی تھی، لیکن ریٹرن آف دی کنگ کو تو ایوارڈ نہ ملنا باعثِ حیرت ہوتا۔
آسکر کے لیے اصل میں یہ زیادہ اہم ہوتا ہے کہ مافوق الفطرت بات نہ ہو مووی میں۔
جبکہ ریٹرن آف دی کنگ پوری فلم ہی حقیقت سے کوسوں دور کی تھی۔
باقی فلم شاندار تھی۔ دوسرے جو ایوارڈ ملے وہ ٹھیک ملے۔
پر بیسٹ مووی کے لیے سمجھ نہیں آئی کہ کیوں دے دیا گیا۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے خیال میں یہ شرط نہیں ہے، روایت ہو سو ہو۔
جی روایت ہی ہے ورنہ شرط ہوتی تو کیسے ممکن تھا کہ مل جاتا۔

ویسے سنا ہے کہ اگر کوئی بلنڈر ہو مووی میں تو آسکر سے خاج کردی جاتی ہے۔
لیکن "گلیڈی ایٹرز" میں تو اچھے خاصے بھنڈے تھے۔ پھر بھی آسکر مل گیا۔

اسی طرح فارسٹ گمپ میں استری والا بھنڈ تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ان ایوارڈز میں میڈ میکس فیوری روڈ چھ ایوارڈز کے ساتھ (10 نامزدگیوں میں سے) پہلے نمبر پر رہی۔ لیکن یہ ایوارڈز زیادہ تر تکنیکی ہیں، جیسے بہترین ملبوسات، بہترین میک اپ، بہترین فلم ایڈٹنگ، بہترین ساؤند ایڈٹنگ، بہترین ساؤنڈ مکسنگ، بہترین پروڈکشن ڈیزائن۔

دی ریوننٹ، تین ایوارڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی (12 نامزدگیوں میں سے)۔ یہ تینوں ایوارڈز انتہائی اہم ہیں، بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ڈائریکٹر اور مرکزی کردار میں بہترین اداکار۔

سپاٹ لائٹ دو ایوارڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی یہ دونوں بھی بہت اہم ایوارڈز ہیں، بہترین فلم اور بہترین کہانی (اوریجنل اسکرین پلے)۔

ان سائیڈ آؤٹ، سپکیٹر، اے بریج آف سپائیز، رُوم وغیرہ کو ایک ایک ایوارڈ ملا۔

دی مارشین کے ساتھ سب سے بڑا "ہاتھ ہوا"۔ 7 نامزدگیوں میں سے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا۔
 

زیک

مسافر
ایک مزید حیرت مجھے "لارڈ آف دی رنگ" کے تیسرے پارٹ کو آسکر ملنے پر ہوئی تھی۔
وہ مووی اپنے ملے گئے تمام آسکر کی حقدار ضرور تھی
بیسٹ ڈائریکٹر اور دیگر۔ لیکن بیسٹ مووی کا ایوارڈ ملنا عجیب لگتا ہے کیونکہ وہ ایک فنٹاسی مووی تھی۔
فینٹسی بہترین فلم نہیں ہو سکتی؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائم میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے دیکھ تو نہیں رہا کہ ہماری تو "منحوس منڈے مارننگ" کب کی شروع ہو چکی اور میں آفس پہنچ چکا۔ علم ہو رہا ہے، اہم ایوارڈز ابھی آ رہے ہیں :)
"گڈ بائے مسٹر چپس" کی یاد آ گئی محمدوارث بھائی منڈے مارننگ کے ذکر سے :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اینیمیٹڈ مووی میں انسائڈ آؤٹ جیتی ہے۔ زبردست فلم ہے۔
کچھ عرصہ قبل ہم اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے ایک ورک شاپ کا انعقاد ہوا تھا۔ بیکن ہاؤس سسٹم کی ٹیم ہماری ٹریننگ کے لیے آئی تھی انھوں نے تمام اساتذہ کو یہ فلم دیکھنے کی تجویز دی تھی۔ اور بتایا تھا کہ اس فلم میں بچوں کی نفسیات، خیالات اور احساسات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ابھی تک دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اب تو لگتا ہے کہ دیکھنی ہی پڑے گی۔
 
Top