جی آپ کی بات ٹھیک ہے۔ مجھے الگ طور پر (فونٹ کے بغیر) چاہیے تھا۔ جو کہ مل گیا۔ مگر اب بھی سائز کچھ بڑا ہے۔ اوپر والا پیغام پڑھ لیجیے۔ اگر آپ کچھ مدد کرسکتے ہیں تو۔ونڈوز 7 والا کیبورڈ ہی کافی ہے۔
ہاہاہا! دو مختلف پراسیسرز کا کیبورڈ کے سائز سے کیا لینا دینا؟ وہ تو آپریٹنگ سسٹم پر منحصر ہے کہ آپکی ونڈوز 32 بٹ کی ہے یا 64 بٹ کی۔امید ہے م بلال م AMDاور انٹل کے لیے الگ الگ اسے رکھیں گے۔
مجھے علم ہے کہ پروسیسر کا سائز سے یہاں کوئی لینا دینا نہیں۔ لینا دینا تو میرا ہے۔ میں نے یہاں اپنی بات کی ہے کہ جمیل نوری نستعلیق اور دیگر نستعلیقی فونٹس کے سائز نے مجھے ”سائز فوبیا“میں مبتلا کردیا ہے(کیوں کہ30 -15 ایم بی سائز میں تو سینکڑوں دیگر فونٹ آجاتے ہیں) یہی وجہ ہے کہ میں نے جمیل نستعلیق اور علوی وغیرہ کو اپنے فونٹ ذخیرے میں نہیں رکھا۔ جب ایک ایپ یا زیادہ درست طور پر ایک پلگ ان کا سائزکم وبیش 100 کے بی ہوسکتا ہو تو اس کا سائز خوا مخواکیوں بڑھایا جائے۔۔۔ہاہاہا! دو مختلف پراسیسرز کا کیبورڈ کے سائز سے کیا لینا دینا؟ وہ تو آپریٹنگ سسٹم پر منحصر ہے کہ آپکی ونڈوز 32 بٹ کی ہے یا 64 بٹ کی۔
یہ اسلئے کہ ان فانٹس میں دیگر نستعلیق فانٹس کے مقابلہ میں ہزاروں لگیچرز ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے جمیل نستعلیق اور علوی وغیرہ کو اپنے فونٹ ذخیرے میں نہیں رکھا
مگر اور بھی تو نستعلیقی فونٹس ہیں جن کا سائز 100-400 کے بی ہے، جیسے کہ اردو عماد، امر وغیرہ۔ بات یہ ہے کہ اگر جمیل کو کرکٹر فونٹ میں تبدیل یا نیے سرےسے کریکٹر بیسڈ بنایا جائے تو یہ سارے مسائل کافی حد تک ختم ہوسکتے ہیں۔یہ اسلئے کہ ان فانٹس میں دیگر نستعلیق فانٹس کے مقابلہ میں ہزاروں لگیچرز ہیں۔
کیا یہ کیریکٹر فانٹس بھی جمیل نوری نستعلیق کی طرح خوبصورت ہیں؟ آپکا کمپیوٹر کیا اتنا کمزور ہے جو اس سائز کے فانٹ کو ہینڈل نہیں کر سکتا؟مگر اور بھی تو نستعلیقی فونٹس ہیں جن کا سائز 100-400 کے بی ہے، جیسے کہ اردو عماد، امر وغیرہ۔ بات یہ ہے کہ اگر جمیل کو کرکٹر فونٹ میں تبدیل یا نیے سرےسے کریکٹر بیسڈ بنایا جائے تو یہ سارے مسائل کافی حد تک ختم ہوسکتے ہیں۔
لیکن کیا اسی خوبصورتی کے ساتھ جمیل کو کریکٹر بیسڈ نہیں بنایا جاسکتا؟کیا یہ کیریکٹر فانٹس بھی جمیل نوری نستعلیق کی طرح خوبصورت ہیں؟
بات کمپیوٹر کی نہیں ۔ ویب فونٹ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز (انڈرائیڈ،وغیرہ) میں کیا اتنا بھاری بھر کم فونٹ کوئی قبول کررہا ہے، یا کرسکتا ہے؟ کیا اس بات کی اشد ضرورت نہیں کہ اسی طرح کا خوبصورت فونٹ کم سائز میں بنایاجائے؟ِآپکا کمپیوٹر کیا اتنا کمزور ہے جو اس سائز کے فانٹ کو ہینڈل نہیں کر سکتا؟
اسکے لئے آپ ہلکے پھلکے فانٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ بھاری بھرکم فانٹس تو کمپیوٹر کیلئے ہیں۔بات کمپیوٹر کی نہیں ۔ ویب فونٹ اور دیگر آپریٹنگ سسٹمز (انڈرائیڈ،وغیرہ) میں کیا اتنا بھاری بھر کم فونٹ کوئی قبول کررہا ہے، یا کرسکتا ہے؟ کیا اس بات کی اشد ضرورت نہیں کہ اسی طرح کا خوبصورت فونٹ کم سائز میں بنایاجائے؟ِ
ظاہر ہے نہیں۔لیکن کیا اسی خوبصورتی کے ساتھ جمیل کو کریکٹر بیسڈ نہیں بنایا جاسکتا؟
لیکن بات وہی ہے کہ اس میں وہ خوبصورتی اور ریڈیبیلیٹی نہیں ہوتی تو جمیل میں ہے۔عرض صرف یہ ہے کہ اس جیسا جامع فونٹ کم سائز میں بنایا جائے۔اسکے لئے آپ ہلکے پھلکے فانٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ بھاری بھرکم فانٹس تو کمپیوٹر کیلئے ہیں۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ کھانا بھی تڑاکے دار ہو پر اسمیں مصالحہ بھی نہ ڈالے جائیںلیکن بات وہی ہے کہ اس میں وہ خوبصورتی اور ریڈیبیلیٹی نہیں ہوتی تو جمیل میں ہے۔عرض صرف یہ ہے کہ اس جیسا جامع فونٹ کم سائز میں بنایا جائے۔
اگر متلاشی کی مثال سامنے رکھی جائے تو یہ ممکن ہے۔ جب وہ اکیلے ہی مہر نستعلیق جیسا فونٹ بنانے کی کوشش کرسکتا ہے تو ایک پورے پلیٹ فارم سے ایک کریکٹر بیسڈ جمیل نستعلیق پروجیکٹ کیوں شروع اور پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا؟ظاہر ہے نہیں۔
متلاشی کے فانٹ میں نقطوں کے ٹکراؤ کے مسائل ہیں۔ جیسا کہ دیگر کیریکٹر فانٹس میں ہوتے ہیں۔اگر متلاشی کی مثال سامنے رکھی جائے تو یہ ممکن ہے۔ جب وہ اکیلے ہی مہر نستعلیق جیسا فونٹ بنانے کی کوشش کرسکتا ہے تو ایک پورے پلیٹ فارم سے ایک کریکٹر بیسڈ جمیل نستعلیق پروجیکٹ کیوں شروع اور پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا؟
شکریہ دوست ۔ اچھی راہنمائی کی ہے آپ نے۔لگیچر بیسڈ فانٹ شاید اگلے پانچ برس بھی ایسے ہی چلتے رہیں۔ جب تک ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہ ہو جائے کہ حرفی نستعلیق کی پروسیسنگ کے مسائل حل ہو جائیں۔ تب تک کڑا گھونٹ کریں۔ دوسرے پلیٹ فارمز پر ویب بیسڈ نستعلیق جیسے گوگل کا بھدا سا نستعلیق نوٹو موجود ہے جو گزارہ کرتا ہے۔ کمپیوٹر پر فی الوقت لگیچر بیسڈ فانٹس ہی قابلِ عمل ہیں۔