نین جونیئر (محمد زین العابدین)

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی یہ دیکھیے ذرا میرا بچپن


480225_10151124948506978_953843494_n.jpg
ماشاءاللہ
یہ تصویر دیکھ اک عجب خیال آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بہنیں بچپن میں بھائیوں کا کتنا خیال رکھتی ہیں ۔ قدم قدم پہ سہارہ دیتی ہیں ۔ اپنی خواہشوں کو قربان کرتی ہیں ۔ اور پھر بھیا کی پیاری اپنی بھابھی کی نند بن نند بھاوج کا رشتہ کچھ ایسے نبھاتی ہیں ۔ کہ بھیا کو ہی دور کر جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت پیارا ہے۔ اللہ اچھے مقدر کرے۔ آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ اللہ کے پیارے بندے اور پیارے نبیﷺ کے پیارے اُمتی بنائے۔آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ
یہ تصویر دیکھ اک عجب خیال آیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ بہنیں بچپن میں بھائیوں کا کتنا خیال رکھتی ہیں ۔ قدم قدم پہ سہارہ دیتی ہیں ۔ اپنی خواہشوں کو قربان کرتی ہیں ۔ اور پھر بھیا کی پیاری اپنی بھابھی کی نند بن نند بھاوج کا رشتہ کچھ ایسے نبھاتی ہیں ۔ کہ بھیا کو ہی دور کر جاتی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
ایسا بھی ہو جاتا ہے نایاب بھائی۔۔۔ درست کہا۔ لیکن یہ بہن اپنی بھابھی کا بہت خیال رکھتی ہے۔۔۔ :) بلکہ میں تو کہتا ہوتا ہوں انہوں نے میرے خلاف اتحاد کیا ہوا ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ کیا بات ہے زین صاحب کی ۔ واقعی عشبہ کی کاپی لگ رہا ہے۔ :)
زین جلدی سے بڑے ہو جائیں پھر عشبہ کے ساتھ مل کر بہت خاص کام کرنے ہیں۔ (y)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ
یہ تصویر دیکھ اک عجب خیال آیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ بہنیں بچپن میں بھائیوں کا کتنا خیال رکھتی ہیں ۔ قدم قدم پہ سہارہ دیتی ہیں ۔ اپنی خواہشوں کو قربان کرتی ہیں ۔ اور پھر بھیا کی پیاری اپنی بھابھی کی نند بن نند بھاوج کا رشتہ کچھ ایسے نبھاتی ہیں ۔ کہ بھیا کو ہی دور کر جاتی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
واقعی۔ :)
لیکن نایاب بھائی کئی بار اس کے برعکس بھی تو ہوتا ہے نا۔
 

نایاب

لائبریرین
واقعی۔ :)
لیکن نایاب بھائی کئی بار اس کے برعکس بھی تو ہوتا ہے نا۔
بلاشک اس کے برعکس بھی ہوتا ہے محترم بہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر آٹے میں نمک
شریکہ جسے کہتے ہیں یہ پھوپھی چچا تایا پر ہی قائم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشاء اللہ پیارا سوہنو بچہ!!!!!!!!!!!!!

اللہ کرے علم و عمل کے میدان میں ڈھیروں ڈھیر کامیابیاں حاصل کرے، اور جتنی دعائیں سوہنو کے لیے مانگی گئی ہیں وہ سب قبول ہوں، آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بلاشک اس کے برعکس بھی ہوتا ہے محترم بہنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ مگر آٹے میں نمک
شریکہ جسے کہتے ہیں یہ پھوپھی چچا تایا پر ہی قائم ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
شریکہ کس کو کہیں گے نایاب بھائی؟ یہ اصطلاح میں نے سنی تو ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں معلوم۔
اتفاق ایسا ہے کہ میں نےاپنے اردوگرد زیادہ مثالیں ایسی دیکھی ہیں جو روایتی انداز سے الٹ ہیں۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ اکثرایسا ہی ہوتا ہے جیسا آپ نے ذکر کیا۔ اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ چند روایتی رشتوں کو روایتی طور پر لیا جاتا ہے۔ ورنہ رویے و برتاؤ ہر انسان و خاندان میں مختلف ہوتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی سے فہرست بنا لی خاص کاموں کی :)
بالکل۔ اب تخریب کاری کا ایوارڈ دیا گیا ہے تو کچھ کر کے دکھانا تو پڑے گا نا۔
بارے خاص کے کچھ بیاں ہوجائے :)
میرا جواب شگفتہ نے دے دیا۔
یہ تو فرحت تب سامنے لائیں گی جب وقت آئے گا، یہی بات ہے ناں فرحت :)
(y)
 
Top