ڈنمارک (جنگ نیوز) ڈنمارک میں جانوروں کے اسلامی اور یہودی طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں جانوروں کے حقوق مذہب سے پہلے آتے ہیں۔ڈنمارک کے وزیر خوراک و زراعت ڈین جارگینسن نے کہا کہ پابندی ڈنمارک میں جانوروں کے حقوق سے متعلق اداروں کی کوششوں کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ یہودی کمیونٹی اور بلامنافع حلال گوشت کیلئے سرگرم ادارے نے اس فیصلے کو یہود مخالف اور مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174034
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174034