آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

سَرسَری کی چل گئی ہے ساحری
خوب یاں پر ہو رہی ہے شاعری
کہہ نہیں سکتا انھیں کوئی کائری
اب تو ساری بھر گئی ہے ڈائری

اصلاحی بھائی! بہت اچھا لکھنے لگ گئے ہو بس ایک کمی ہے اگر ناراض نہ ہو تو بتاؤں؟:)

ہاں ہاں کیوں نہیں بھلا اس میں ناراض ہونے کی کیا بات ہے یہ تو سیکھنے کی ہی جگہ ہے ۔بتائیے موسٹ ویلکم۔۔:)

وہ کمی یہ ہے کہ تم نے کلام کو موزوں تو خوب کیا ہے، مگر پہلا مصرع سچ سے عاری ہے۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اپنا اعجاز دیکھ اَے اُردُو
کس تجمل سے راہوار چلے
آپ کنگھی بھی گر نہ کی نہ سہی
تیرے گیسو مگر سنوار چلے

کان دھرتا ہے سب کی باتوں پر
اور چپ چاپ تیسرا درویش
’کوئی سورج کہ جو غروب نہ ہو‘
مرحبا فکرِ آن کمال اندیش

تری سادہ کلامی بھی عجب ہے
معانی کی عماقت، کیا غضب ہے!
منیر انور ترا ریشم سا لہجہ
ترا ہی روپ ہے تیری ہی چھب ہے

سبحان اللہ ! بہت اچھا کہا ہے
جو ہے جیسا، اُسے ویسا کہا ہے
محبت شاملِ اشعار کر کے
جنابِ من بہت اعلیٰ کہا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت آداب، جناب محمداحمد صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ مگر!
مزمل شیخ بسمل پکڑ لیں گے ’’سبحان اللہ‘‘ کی اس بندش پر۔

بہت محبت ہے آپ کی ۔۔۔!

مزمل بھائی کا جو کام ہے وہ اُنہیں زیب دیتا ہے کہ اُنہوں نے اس سلسلے میں کافی محنت کی ہے۔ ہم اپنی سی کہتے رہتے ہیں۔ :)

آپ رہنمائی فرمائیے کہ "سبحان اللہ" کو کس وزن پر باندھا جائے اور اس میں الف کا گرنا کیسا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت آداب، جناب محمداحمد صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ مگر!
مزمل شیخ بسمل پکڑ لیں گے ’’سبحان اللہ‘‘ کی اس بندش پر۔

ویسے آپس کی ہی بات ہے محمد احمد بھائی ۔ یہاں وزن کے اعتبار سےصحیح بندش تو سبحان للہ کی بجائے معاذاللہ کی بیٹھ رہی ہے۔۔:lol:
سبحان اللہ کا الماس صحیح طور پر جڑنے کے لئے کچھ غور و فکر مزید کرنا ہو گا ۔
 
:)

یہ بھی خوب کہی آپ نے۔

ہم نے جوشِ خطابت میں الف تو گرا ہی دیا "ب" اور "ح" کو بھی "بھ" باندھ دیا۔ :)
 
Top