آٹھویں سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں شعر لکھیں / تک بندی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

لگتا ہے کہ اس سال بھی مجھے ہی تک بندیوں کا آغاز کرنا پڑے گا۔ تو عرض کیا ہے۔۔

شمشاد بھائی کے لیے

جیسی بھی پڑی ہو کِلکِل
لہجے میں ہو گویا فِلفِل
سب میں جاتے ہیں گھل مل
آپ ہیں گویا شمع محفل

:notworthy:
 

بھلکڑ

لائبریرین
بڑا عرصہ رہتے ہیں یہ غائب
نبیل بھیا سے میں تو ہوں خائف
سنا تھا ان کی تحاریرکے بارے میں
پڑھنے کے بعد میں تو ہوا تائب

واہ واہ کیا آمد ہوئی ہے سبحان اللہ:rollingonthefloor:
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ خاص قسم کے ارکان محفل کے لیے۔۔


مستی سے بھرا ترا نین ہے
ہر کوئی ترا ہی فین ہے
پر جب سے کیا تجھ کو بین ہے
قسم خدا کی بڑا ہی چین ہے

:wave::applause:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم کےلیے ۔۔

خطرے کی گھنٹیاں اور بھی ہیں
محلے میں اینٹیاں اور بھی ہیں
ابھی تو ایک پھینٹی پڑی ہے
ایسی کئی پھینٹیاں اور بھی ہیں

:pagaldil:
 

زبیر مرزا

محفلین
عمر سیف کے اندازنرالے
گُڈ کہا تو کبھی گُڈ بائے کہا
جب بھی پوچھی ان کی رائے
ہیلوکہا ہے بس ہائے ہائے کہا

:cool2::lovestruck::biggrin: :battingeyelashes: :angel::p:blushing::bighug:
انیس الرحمن کے لیے

کہانیاں ہم کو سناتے رہیں گے
بیگم سے بہانے بناتے رہیں گے
سب کو چونا لگاتے رہیں گے
پان یہ دن رات چباتے رہیں گے
 
Top