عاطف بٹ
محفلین
یہ بیان اس نے تین چار جگہوں پر دیا اور اس کے خلاف پھر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاج بھی کیا مگر میڈیا نے اس بات پر زیادہ توجہ ہی نہیں دی۔ابرارالحق نے بہت ہی فضول بیان دیا تھا اور اس طرح کے بندے کو عوامی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے جس کو اپنے ہی لوگوں پر اعتبار نہ ہو۔ مجھے تو خیر ابرارالحق ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا کیونکہ اس کے گانوں کا انداز کافی بازاری ہوتا تھا لیکن پھر اس نے ہسپتال بنایا تو دل میں تھوڑی قدر پیدا ہو گئی، لیکن پھر اسطرح کا بیان دے کر اپنا امیج خراب کردیا۔ دوسری طرف احسن اقبال ٹھیک ٹھاک پڑھا لکھا شخص ہے لیکن سیاست کے لئے غنڈوں کا استعمال جائز سمجھتا ہے۔ اب ایسے پڑھے لکھے ہونے کا کیا فائدہ؟