اینڈرائڈ ٹیبلٹ پر نستعلیق فونٹ

قیصرانی

لائبریرین
اس بارے ریسرچ چل رہی ہے۔ کچھ پروگرام موجود ہیں لیکن وہ فون کو زیرو کر دیتے ہیں، یعنی وارنٹی ختم ہو جاتی ہے
معذرت یہ میں نے اینڈرائڈ فون کے لئے لکھا۔ ٹیبلٹ کے لئے ابھی کوشش کرتا ہوں۔ آپ اس کی تفصیل لکھ دیں کہ کون سا ٹیبلٹ ہے وغیرہ
 

محمد امین

لائبریرین
قیصرانی بھائی نستعلیق کا طریقہ مجھے بتائیں۔ میرا فون ویسے ہی وارنٹی کور میں نہیں ہے۔۔۔ سونی ایکسپیریا یو۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اینڈروئڈ میں نستعلیق فونٹ یہی چل جائے گا؟ یعنی اسی ایکسٹینشن کا فونٹ جو کہ مثلاً محفل میں چلتا ہے؟
 

محمد امین

لائبریرین
فون: سونی ایکسپیریا یو
اوپریٹنگ سسٹم: آئیسکریم سینڈوچ
فونٹ: القلم تاج نستعلیق

Screenshot_2012-12-28-03-35-15.png





انگریزی کا حال تھوڑا نہیں کافی بگڑ گیا ہے لائن اسپیسنگ بہت زیادہ ہے۔۔۔

Screenshot_2012-12-28-03-35-41.png


شاکرالقادری الف نظامی نبیل قیصرانی فاتح ابن سعید الف عین دوست
 

محمد امین

لائبریرین
زبردست محمد امین بھائی۔ اب اس کا طریقہ کار باتصویر لکھ دیں تاکہ دیگر احباب کو فائدہ ہو :)

اس سے انگریزی میں اسپیسنگ خراب ہورہی ہے۔ سسٹم میں کچھ جگہوں پر تو ڈیفالٹ فونٹ ہی چل رہے ہیں مگر جہاں جہاں القلم نستعلیق کی انگریزی استعمال ہورہی ہے وہاں فونٹ اسپیسنگ بری طرح بگڑ گئی ہے۔

طریقے میں روٹ بھی شامل ہے۔ اور ہر فون کا روٹ کا طریقہ الگ ہوتا ہے۔ میں تو پہلے ہی سے روٹ کر کے بیٹھا ہوا تھا :)
 
فی الحال اس قسم کی تبدیلی محض براؤزر (یا دیگر ایپلیکیشنز) میں متن کی نمائش کے لیے استعمال کی جائے تب تک ٹھیک ہے۔ نستعلیق فونٹ بطور سسٹم فونٹ مناسب نہیں خاص کر کم اسکرین رئیل اسٹیٹ والی ڈیوائسیز پر۔ :) :) :)
 

قیصرانی

لائبریرین
فی الحال اس قسم کی تبدیلی محض براؤزر (یا دیگر ایپلیکیشنز) میں متن کی نمائش کے لیے استعمال کی جائے تب تک ٹھیک ہے۔ نستعلیق فونٹ بطور سسٹم فونٹ مناسب نہیں خاص کر کم اسکرین رئیل اسٹیٹ والی ڈیوائسیز پر۔ :) :) :)
اصل میں تجربہ ہو رہا تھا یہ فون پر نستعلیق کی تنصیب کتنی آسان ہو سکتی ہے :)
 

محمد امین

لائبریرین
اتنے عرصے سے اینڈروئڈ استعمال کر رہا ہوں اور میں اب تک سمجھتا رہا ہوں کہ اینڈروئڈ کے فونٹ الگ ہوتے ہیں :unsure: اب باری باری اردو کے فونٹس آزماتا ہوں ؛)
 

محمد امین

لائبریرین
فی الحال اس قسم کی تبدیلی محض براؤزر (یا دیگر ایپلیکیشنز) میں متن کی نمائش کے لیے استعمال کی جائے تب تک ٹھیک ہے۔ نستعلیق فونٹ بطور سسٹم فونٹ مناسب نہیں خاص کر کم اسکرین رئیل اسٹیٹ والی ڈیوائسیز پر۔ :) :) :)

میرے فون کی زبانوں میں اردو، عربی یا فارسی نہیں ہیں ورنہ آزما لیتا کہ سسٹم میں کس قدر مناسب ہے۔ رئیل اسٹیٹ سے کیا مراد ہے؟
 

محمد امین

لائبریرین
براؤزر: گوگل کروم
براؤزر میں فونٹ کافی حد تک مناسب ہے مگر ویب پیج تھوڑا سست کھل رہا ہے۔ اسٹاک براؤزر اور ڈولفن براؤزر میں نستعلیق کے بجائے سسٹم فونٹ آرہا ہے۔۔۔۔۔

Screenshot_2012-12-28-04-03-31.png
 

سعادت

تکنیکی معاون
براؤزر: گوگل کروم
براؤزر میں فونٹ کافی حد تک مناسب ہے مگر ویب پیج تھوڑا سست کھل رہا ہے۔ [...]

فائر فوکس فار اینڈرائیڈ آزما کر دیکھیں۔ میرے بلاگ پر ویب فونٹ کے طور پر استعمال ہونے والے نفیس نستعلیق کو اینڈرائیڈ کا فائر فوکس کافی سرعت سے رینڈر کرتا ہے، لیکن محفل پر، جہاں اردو متن کی تعداد کہیں زیادہ ہے، تاج نستعلیق کو رینڈر کرنا اس کا بہتر امتحان ہو گا۔
 
Top