عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی۔۔۔۔۔۔

نایاب

لائبریرین
بہت خوب لکھا ہے محمد احمد بھائی
خدا کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو
اور سدا توانا رہیں یہ دوستیاں ۔ آمین
دلی دوستی؟ دلی دوستی وہ ہوتی ہے جو دل کی دل سے ہو، یعنی ایسے ایسے آشنا جن کی ہر ہر بات کا آپ کو پتہ ہو، وہ کیسے ہیں، وہ کیا سوچتے ہیں، کس چیز کو کیسے دیکھتے ہیں، حتی کہ جن کے بارے میں آپ کو یہ بھی پتہ ہو کہ کس معاملے میں وہ کس طرح کا ردِ عمل ظاہر کریں گے لیکن آپ نے اُنہیں دیکھا نہ ہو۔
دیکھا نہ ہو پھر بھی دوستی۔۔۔ ! جی یہ ہوتی ہے دلی دوستی۔
یہ اردو محفل کے وہ دوست ہیں جن سے اکثر ہماری گفتگو رہتی ہے، سنجیدہ گفتگو، بحث مباحثے، ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ بھی، بغیر دیکھے بغیر ملے۔
ایک ہی دن میں اتنی ساری تفریح، اتنی ساری باتیں، اتنے ڈھیر سارے انکشافات اور اتنی خوبصورت ملاقات، قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہیں، صد شکرکہ

ہم بھی وہاں موجود تھے
 
باباجی

محفلین
مجھے تو رشک آرہا ہے آپ لوگوں پر
اور غصہ آرہا ہے خود پر کہ لاہور والوں کے لیئے باعثِ شرمندگی بنا
لیکن ابھی وقت گزرا نہیں ہے :)
ایک بار پھر کوشش کیئے دیکھتے ہیں
عاطف بٹ ساجد @ حسیب نذیر گل
 
باباجی

محفلین
اللہ آپ سب کو اسی طرح خوش باش اور ہنستا کھیلتا رکھے اور اگلی کئی عیدیں اسی طرح منانے کی توفیق عطا فرمائے
 
تعبیر

محفلین
میں نے کتنا کچھ مس کر دیا یہاں اپنی غیر حاضری سے :(:(:(
سب نے اتنا کچھ لکھا ہے کہ کیا پڑھوں بلکہ سب سے پہلے کیا پڑھوں
بہت خوب محمد احمد :)
اشعار کیوں نہیں لکھے جو وہاں آپ سب نے کہے تھے؟؟؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست۔ ہمیشہ کی طرح عمدہ اندازِ تحریر۔ بہت اچھا لکھا احمد۔ امید ہے آپ لوگ آئندہ بھی ملتے رہیں گے اور ایسے ہی ہم سب کو ساتھ شامل رکھیں گے۔ :)
لیکن میرا ایک اعتراض بھی ہے۔ آپ نے روداد تو لکھ دی لیکن مشاعرے میں پڑھا جانے والا کلام کدھر ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور یہ ابن سعید بھائی جو ہر جگہ پلاٹ ریزرو کروا لیتے ہیں، میں اس پر شدید قسم کا احتجاج رجسٹر کروانا چاہتی ہوں۔ چونکہ انہوں نے بیک وقت کئی دھاگوں میں ایسے قبضہ جمایا ہوا ہے اس لئے ان سے کم از کم تین پلاٹ واگزار کروا کر وہاں میری پوسٹس شفٹ ہونی چاہئیں اصولی طور پر۔
 
محمداحمد

بہت شکریہ۔۔۔!

وہاں پڑھی گئی شاعری اس لئے نہیں لکھی کہ زیادہ تر اردو محفل پر موجود ہی ہے۔ میں نے یہ ایک یہ غزل سنائی تھی:

غزل​
شکستہ پر ، شکستہ جان و تن ہوں​
مگر پرواز میں اپنی مگن ہوں​
خود اپنی دھوپ میں جلتا رہا ہوں​
خود اپنی ذات پر سایہ فگن ہوں​
میں دیواروں سے باتیں کر رہا ہوں​
وہ کہتے ہیں میں کتنا کم سخن ہوں​
وہ کب کا منزلوں کا ہو چکا ہے​
میں جس کا منتظر ہوں خیمہ زن ہوں​
بلا کی دھوپ نے چٹخا دیا ہے​
میں جیسے کچی مٹی کا بدن ہوں​
ستمگر ہو کہ بھی شکوہ کناں وہ​
یہ میں ہوں کہ جبینِ بے شکن ہوں​
یہ میں کیا ہو گیا ہوں تجھ سے مل کر​
کہ خوشبو ہوں، ستارہ ہوں، پون ہوں​
جنوں کی اک گرہ مجھ پر کھلی ہے​
تو سرشاری کے خط پر گامزن ہوں​
رہی ہجرت سدا منسوب مجھ سے​
وطن میں ہو کے احمد بے وطن ہوں​

اس کے علاوہ ایک یہ اور دوسری یہ غزل بھی سنائی تھی۔

مزمل شیخ بسمل نےیہ غزل سنائی تھی۔ اور بھی اچھے اشعار سنائے تھے جو اب مجھے یاد نہیں ہیں۔

مہدی نقوی حجاز نے بھی بہت اچھا کلام سنایا تھا جو اب مجھے یاد نہیں۔ ان سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے اس کلام کا ربط شامل کریں۔
 
اور یہ ابن سعید بھائی جو ہر جگہ پلاٹ ریزرو کروا لیتے ہیں، میں اس پر شدید قسم کا احتجاج رجسٹر کروانا چاہتی ہوں۔ چونکہ انہوں نے بیک وقت کئی دھاگوں میں ایسے قبضہ جمایا ہوا ہے اس لئے ان سے کم از کم تین پلاٹ واگزار کروا کر وہاں میری پوسٹس شفٹ ہونی چاہئیں اصولی طور پر۔
وہ سارے پلاٹ برائے فروخت ہیں! :) :) :)
 
Top