اردو ویکیپیڈیا پر لکھنے میں معاونت

مجھے اردو وکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے حوالہ جات دینے اور پوسٹنگ کے متعلق معاونت درکار ہے۔ دوسرے محفلین بھی اس لڑی میں اس حوالے سے اپنے مسائل یا ہمارے مسائل کا حل لکھ سکتے ہیں۔ :)
 
حوالہ کیسے دیں
مریم ، یہ بہت اچھا کیا کہ ایک دھاگہ کھول دیا جس پر ویکیپیڈیا معاونت پر کھل کر سوال و جواب ہو سکیں گے۔
پوسٹنگ سے متعلق معاونت پر ایک اچھا لنک راسخ نے مجھے دیا تھا جو مل نہیں رہا ، امید ہے وہ اس دھاگے میں دوبارہ شیئر کر دیں گے۔

حوالہ جات ترمیم ماخد میں ایسے کر سکتے ہیں۔ ریفرنس کے ابتدائی اور اختتامی ٹیگ کے درمیان جو لکھیں گے وہ حوالہ جات کے بعد ظاہر ہو جائے گا۔
کوڈ:
<ref> انور مسعود، شاخ تبسم ، ص 46  </ref>

مضمون کے آخر میں حوالہ جات کے لیے عموما یہ کوڈ استعمال ہو رہا ہوتا ہے۔
کوڈ:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

حوالہ جات کی سرخی کے نیچے{{حوالہ جات}} کا سانچہ استعمال کرنے سے تمام حوالہ جات ترتیب سے مضمون کے آخر میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔
مزید تبصرہ @محمدشعیب ، عبیدرضا ، راسخ کر سکتے ہیں اور بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
آج کوشش تھی کہ کچھ کام کر ہی لیا جائے ۔ اس کے لیے ایک مضمون میں ترمیم کا سوچا لیکن جب میں اس میں کچھ ٹائپ کرتی ہوں تو الٹا ٹائپ ہوتا ہے۔ سکرین شاٹ لگا رہی ہوں۔ یقینا کوئی سامنے کی بات ہو گی جو میں سمجھ نہیں پا رہی کیوں کہ بہت دنوں بعد اردو لکھنے کی کوشش کی ہے۔

اوپر بائیں جانب نیلے رنگ میں "تبدیلیاں شائع کریں" کے بغل میں قلم کی ایک تصویر نظر آرہی ہے۔ اس پر کلک کریں اور Source editing کو منتخب کر لیں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ :)
 
Top