Virtual Computer کمپیوٹر کیا ہے ؟

اظفر

محفلین
یہ ونڈوز کے اندر ایک سافٹ ویر انسٹالیشن ھے جو ایک نیا کمپیوٹر بنا دیتا ے ، اس کیلیے آپ اپنی ہارڈ ویر کے ریسوسز شئیر کر سکتے ہیں‌۔
ھاھاھ ۔ میں ویسے کئی بار کوشش کر چکا ہون‌مجھ سے ورچیویل کمپیوٹر کی تنصیب نہیں‌ہوئی ۔ ابن سعید نے بتایا بھی تھا ایک بار مگر دوبارہ چیک ہی نہیں کر سکا ۔
 
اسد

محفلین
مائکروسوفٹ ورچول پی سی ایک ورچول مشین سوفٹویئر ہے جس میں ہم دوسرے (ونڈوز) اوپریٹنگ سسٹم انسٹال کر کے چلا سکتے ہیں۔ مثلاً میں نے اپنے ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 سسٹم پر مائکروسوفٹ ورچول پی سی 2007 میں ونڈوز 98 انسٹال کی ہوئی ہے۔ اس طرح میں بعض ایسے پروگرام چلا سکتا ہوں جو ونڈوز ایکس پی پر نہیں چلتے(خصوصاً ویژول بیسک کے وی بی ایکس والے پروگرام)۔ اس کے پرانے ورژن کمرشل تھے لیکن اب یہ مفت ہے۔ فائدہ یہ ہے کہ اب مجھے ڈوئل بوٹ نہیں کرنا پڑتا۔

مزید معلومات (انگلش) کے لئے وکیپیڈیا:
مائکروسوفٹ ورچول پی سی۔
عمومی ورچول مشین۔
 
فاتح

لائبریرین
ورچوالائزیشن ٹیکنالوجی میں اس وقت تک کا بہترین ورچوئل مشین سافٹ ویئر وی ایم ویئر کا سافٹ ویئر وی ایم ویئر ورک سٹیشن ہے۔
اظفر آپ بھی وی ایم ویئر آزما کر دیکھیں۔
میرے تجربے کے مطابق مائکرو سافٹ کا ورچوئل پی سی ایک عجیب اور گھٹیا سافٹ ویئر ہے۔ اور حد تو یہ ہے کہ اس میں لینکس کی سپورٹ ہی نہیں دی گئی۔۔۔ :rolleyes:
مائکرو سافٹ کا یہ ورچوئل پی سی نامی سافٹ ویئر ایک فلاپ سافٹ ویئر تھا (ایسے سافٹ ویئر ایم ایس کے پراجیکٹس میں عام طلبا بناتے ہیں) جسے جو مارکیٹ ہٹ نہ کر سکا تو وہ لوگ اسے مفت میں دینے لگے لیکن یہ بے چارا مفت ہو کر بھی اپنی کوئی قدر و قیمت پیدا نہ کر سکا:grin:
 
محمدصابر

فاتح بھائی
میں نے مائیکروساٍفٹ ورچوئل پی سی پر ubuntuانسٹال کی تھی۔ یہ کوئی دو سال پہلے کی بات ہے۔ یہ ٹھیک بات ہے کہ vmwareاس کے مقابلے میں بہت اچھا سافٹ وئیر ہے۔
 
Top