url submission

السلام علیکم

میرا ایک سوال ہے کہ میں اپنا یو ار ایل سرچ انجن میں کیسے ایڈ کرو؟
کی ورڈ کے ساتہ ۔ مثال کے طور پر میں یہ چاھتا ہو ں کہ میں‌ایک کی ورڈ ساجد گوگل میں دے دوں اور میرا ویب سائٹ آ جائے ۔
شکریہ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
واعلیکم اسلام
ساجد بھائی سب سے پہلے تو آپ اپنا تعارف دے
اور اس کے بعد یہ جو پوسٹ آپ نے یہاں لکھی اس کا یہاں کوئی کام نہیں ہے ۔۔اس کے لیے ایک فارم ہے
سوال آپ کے جواب ہمارے
اس میں لکھیے

باقی آپ کا مسئلہ کوئی اور حل کرے گا میں تو نہیں کر سکتا
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، میری انفارمیشن کے مطابق آپ گوگل کو یوآرایل تو سبمٹ کر سکتے ہیں لیکن اسے کی ورڈ نہیں بتا سکتے۔ کچھ عرصہ پہلے تک ویب مپیج میں میٹاٹیگز کے ذریعے کی ورڈ بتانا ممکن تھا لیکن اب گوگل ان میٹاٹیگز پر نظر نہیں ڈالتا۔

گوگل پر تلاش کے نتائج میں کسی ویب پیج کا نمبر اوپر آنے کا دارومدار اس کے پیج رینک پر ہوتا ہے جو کہ گوگل اس کے لیے کیلکولیٹ کرتا ہے۔ اسی لیے تمام ویب سائٹس اپنا پیج رینک بڑھانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔

پیج رینک بڑھانے کے عمل کو سرچ انجن آپٹمائزیشن (search engine optimization) کہتے ہیں اور اس کے کئی طریقے ہیں۔ پیج رینک بڑھنے کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ کتنی دوسری سائٹس نے آپ کی سائٹ کو لنک کیا ہوا ہے۔ لہذا آپ کوشش کریں کہ کسی طرح دوسری سائٹس پر آپ کی سائٹ کا ربط آ جائے۔ آپ اس سلسلے میں اس فورم کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دستخطوں میں اپنے ویب پیج کا ربط ڈالیں تو یہ آپ کی ہر پوسٹ‌ کے ساتھ ظاہر ہو گا اور اس سے آپ کی سائٹ کا پیج رینک بھی بڑھ جائے گا۔

دوسرے آپ کی سائٹ پر مطلوبہ کی ورڈز سے متعلقہ وافر مواد ہونا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے آپ گوگل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
Top