Udacity : Web Development Course

محمداحمد

لائبریرین
Udacity : Web Development Course

یہ کورس MOOC کی ایک معروف ویب سائٹ www.udacity.com پر پیش کیا گیا ہے۔ MOOC سے مراد Massive Open Online Course ہے۔

سرورق پر دیئے گئے کورس کے خلاصے کے مطابق اس کورس کی مدد سے آپ سیکھ سکیں گے کہ ویب سائٹس کس طرح کام کرتی ہیں۔ ساتھ ساتھ اس سلسلے کے متعلقہ موضوعات بھی اس میں شامل رہیں گے اور اس کورس کی مدد سے آپ ایک بلاگ ایپلیکیشن بنا سکیں گے جو صارفین کی ایک بڑی تعداد کے لئے کافی ہوگا۔

rp9QQCew-kZT7zRvx4_tcli6y_d1QF1_4dMwMmg6QlFwYQ7rzr0Dbcec8ai5_qdKRcuJ9nNAF57MEtGxR2wu=s405
Steeve Huffman - Co-founder of reddit.com

اس کور س کے انسٹرکٹر اسٹیو ہف مین ہیں۔ اسٹیو ہف مین www.reddit.com کے شریک بانی (Co-Founder) ہیں۔ اسٹیو نے کورس میں اپنے reddit.com بنانے کے عملی تجربات بھی شئر کئے ہیں جو اس میدان کے نو آموز لوگوں کے لئے بہت اہم ہیں۔
 
جہاں تک میں نے دیکھا ہے احمد ، اس کورس کو سات اسباق میں تقسیم کیا گیا ہے تو پہلے سبق کے عنوانات پر کچھ پیش کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)
 
Lesson 1

World Wide Web
اس میں HTML کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کس چیز کا مخفف ہے۔
HTML = Hyper Text Markup Language

Hyper Links کے بارے میں بتایا گیا ہے اور ویب کی اہم ڈاکومینٹ کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جہاں تک میں نے دیکھا ہے احمد ، اس کورس کو سات اسباق میں تقسیم کیا گیا ہے تو پہلے سبق کے عنوانات پر کچھ پیش کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)

خیال نیک ہے۔ :)

جیسے ہی پہلا یونٹ مکمل کر سکا۔ کچھ نہ کچھ لکھوں گا یہاں :)
 
Components of Web

اس میں ویب کے بنیادی اجزا پر بات ہوئی ہے جس کے چار بنیادی نکات ہیں

براوزر (Browser):
ایک ایسا پروگرام جو صارف کے کمپیوٹر پر چلتا ہے اور ویب پر موجود فائلوں کو دکھاتا ہے۔

سرور (Servers):
تمام کمپیوٹر جن پر وہ ساری فائلیں موجود ہوتی ہیں جن سے مل کر ویب بنتی ہے۔

انٹرنیٹ (Internet) :
دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک

HTTP :
ویب کی اہم ترین پروٹوکول
 
Making Links

HTML Attributes
HTML خصوصیات میں ٹیگ کا نام ہوتا ہے اور اس کے بات خصوصیت کا مختص لفظ اور برابر کی علامت کے بعد قیمت درج کرتے ہیں۔

HTML:
<TAG ATTR="value"> contents </TAG>

مثال لیتے ہیں اینکر ٹیگ کی جس کے ذریعے ہم کسی بھی لفظ یا لفظوں کو ایک لنک کی شکل دے سکتے ہیں۔
یہاں ہم نے اردو محفل کو مواد کے طور پر لیا ہے اور اسے ایک لنک میں تبدیل کر دیا ہے جس کے لیے اینکر ٹیگ (<a>) کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی خصوصیت (attribute=href ) کی قیمت اردو محفل کے ویب ایڈریس کے برابر رکھی ہے۔
HTML:
<a href="www.urduweb.org/mehfil"> Urdu Mehfil </a>
 
Top