Quraan.pk

بسم اللہ الرحمن الرحيم

السلام عليکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس سے قبل بھی کئی دفعہ يہاں قرآن پاک کے متعلق ذکر کرچکا ہوں پر خاطر خواہ مدد نہيں مل پائی۔ سعودی عرب ميں ہونے کی وجہ سے وہ کام جو پاکستان ميں ہوسکتے ہيں وہ يہاں نہيں ہوسکتے۔ اگر کرنا شروع کريں تو کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔

الغرض آپ دوستوں سے ايک دفعہ پھر ملتجی ہوں خصوصا جو پاکستان ميں مقيم ہيں کہ يقينا آپ کے گھر ميں قرآن پاک ہوگا۔ اس قرآن پاک کا کوئی بھی صفحہ سکين کرکے ارسال کرديں۔ اگڑ کاتبِ قرآن کے متعلق کچھ معلومات مليں تو نور علی نور

اعجاز صاحب سے گزارش کروں گا کہ ہندوستان ميں طبع شدہ مصاحف سے ايک صفحہ بمع ملومات مہيا کرديں تو بڑی عنايت ہو۔

پاکستان ميں قرآن پاک کی کتابت وطباعت کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ اس سلسلے ميں جہاں تک مجھ ناچيز سے ہوپائے گا کروں گا۔ آپ دوست احباب سے بھی گزارش ہے کہ اپنا حصہ اس ميں ضرور ڈاليں کہ يہ اللہ تعالی کی کتاب کا کام ہے۔

آپ سب کی کاوشوں کو يکجا کرنے کے لئے www.quraan.pk کا پليٹ فارم حاضرِ خدمت ہے۔

ميں نے عربی ميں ايک مقالہ لکھنا شروع کيا ہے جو برصغير ميں کتابت وطباعتِ قرآن پر مشتمل ہے جوکہ قرآني کانفرس جو قرآن کمپليکس اگلے سال منعقد کروا رہا ہے اس ميں پيش کرنے کی سعي کروں گا۔ اردو مواد اگرچہ کافي نہيں مگر ڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ کي کتاب فن خطاطی اور لاہور ميں محمد بن القاسم کے عہد سے ليکر ۱۹۹۵ تک کی کتابت وطباعت قرآن کا ذکر آپ کو مختصرا مل سکتا ہے۔ ميں نے اس کتاب سے کافی استفادہ کيا مگر دورِ حاضر تک کو شامل کرنا ميرا پاکستان ميں ہونا ضروری ہے مگر يہ ممکن نہيں۔ اسی لئے حتی الوسع کوشش کر رہا ہوں کہ کم از کم کوئی واضح صورتحال ريسرچ ورک ميں شامل کرسکوں۔

www.quraan.pk کے متعلق آپ کی تجاويز قدردانی کي نگاہ سے ديکھی جائيں گی۔

پاکستان يا بر صغير ميں قرآن پاک کے متعلق ايک مکمل ڈاٹا پيش کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ خدا کرے کہ انجام تک پہنچانے کی توفيق ہو۔

يہ کام للہ في اللہ ہے۔ اس لئے قرآن پاک کے حوالے سے جو بھی کام آپ سمجھتے ہيں کہ اسے ہونا چاہئے وہ ضرور پيش کريں۔

ميں نے کچھ افکار ترتيب دئيے ہيں جو معاون ہوں گے۔ مگر آپ کی طرف سے تعاون بھی مثمر ہوگا۔

والسلام
راسخ کشميری
 
عارف کريم ميں منتظر رہوں گا۔ بلکہ آپ سے کافي ساری باتيں ڈسکس کرنی ہيں۔

ابن سعيد صاحب
ابھی اس سائٹ کا تخم ہی ڈالا ہے کچھ موجود نہيں محض خاکہ ہے ان شاء اللہ مناسب تھيم پر کام کرکے اور مواد جمع کرکے اسے کھول ديا جائے گا۔ آپ کی رائے ميرے لئے مہم ہے
 
Top