Qasmi صاحب کی مدد درکار ہے

جیہ

لائبریرین
مجھے Qasmi صاحب کا ذپ موصول ہوا جس میں انہوں نے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ آپ ان کی مدد کریں

Qasmi نے لکھا۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم
کیا میں اس فورم میں کمپیوٹر کے ہارڈویر کے تعلق سے بھی سوال کر سکتا ہوں؟
2 کیا میرے سوالات سے کہیں آپ تکلیف تو نہیں محسوس کرتے؟
3 میرا سوال فورم کےسارے اراکین پڑھ سکیں تا کہ جسے سہولت ہو وہ جواب دے سکے مجھے ایسا کرنے کے لیے کیا کرنا چاھیے
4 کیا میں آپ سے آئندہ سوال کرسکتا ہوں
براہ مہر بانی میری رھبری فرما ئیں

شکریہ والسلام
 

دوست

محفلین
سر جی آپ مندرج ہوں اور اس فورم میں پیغام دیں۔ انشاءاللہ جس کے بس میں‌ جو ہوا کرے گا۔ ہارڈویر ویسے تو اردو محفل کی فیلڈ نہیں‌ تاہم جو جانتے ہیں ضرور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
بسم اللہ جناب۔ آپ آئندہ کیا جب مرضی سوال کریں۔ اللہ نے چاہا تو کل آپ اس طرح اپنے سے نئے دوستوں‌کے سوالات کے جواب دے رہے ہونگے۔
امید ہے آئندہ پیغام آپ کی طرف سے ہوگا۔
جویریہ کا شکریہ انھوں‌ نے یہ پیغام پوسٹ کیا۔
 

الف عین

لائبریرین
جب ذ پ کیا ہے تو مندرج تو ہوں گے۔ آئیے قاسمی صاحب میدان میں اور سوال جواب کی فورم میں پوسٹ کرنا شروع کریں۔ خوش آمدید
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ جیہ۔

قاسمی بھائی ہم سب حاضر ہیں۔ بے فکر ہو کر سوال کیجئے گا

ویسے تو سوال کسی بھی متعلقہ دھاگے پر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر اس دھاگے کو ترجیح‌دی جائے تو بہتر رہے گا۔ کیونکہ یہ پہلے سے یہی کام سر انجام دے رہا ہے اور کسی حد تک ایکٹیو بھی ہے

قیصرانی
 
Top