Ptcl DSL Modem Zxdsl831cII میں تبدیلی محفوظ کرنے کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
پیارے بھائیو کیا حال چال ہیں، امید ہے سب بخیر و عافیت ہونگے۔
میرے پاس پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل کنکشن ہے اور موڈیم ہے ZXDSL 831cII
پریشانی یہ ہے کہ اس موڈیم میں پہلے تو جو بھی سیٹنگز کی جاتی تھیں وہ محفوظ ہوجاتی تھیں لیکن اب کچھ عرصہ سے جو بھی نئی سیٹنگ کرکے save پر کلک کرنے کے بعد جب موڈیم کو reboot کرتا ہوں تو تمام نئی کی گئی تبدیلیاں غائب ہوجاتی ہیں اور پرانی واپس آجاتی ہیں، مزے کی بات یہ ہے کہ جو تبدیلیاں واپس آتی ہیں وہ بھی میری ہی کی ہوئی ہیں یعنی فیکٹری سیٹنگز واپس نہیں آتیں، میں نے موڈیم کے ویب انٹرفیس کے ذریعے فیکٹری سیٹنگز ری سٹور کرنے کی کوشش کے علاوہ موڈیم کی بیک پرموجود چھوٹے سے سوراخ میں پن ڈال کر اس کو ’’ہارڈ ری سیٹ‘‘ کرنے کی بھی کوشش کی ہے موڈیم بظاہر ہارڈ ری سیٹ ظاہر بھی کرتا ہےلیکن نتیجہ ڈھاک کے تین پاٹ یعنی موڈیم نہ تو فیکٹری سیٹنگز پر جاتا ہے اور نہ ہی نئی تبدیلیاں محفوظ کررہا ہے۔ بہرحال میرا انٹرنیٹ تو اس موڈیم کے ذریعے چل رہا ہے لیکن نئی تبدیلیاں محفوظ کرنےکے سلسلے میں پریشانی ہے۔ :confused:
اس حوالے سے ماہرین محفل کی رہنمائی درکارہے۔
شکریہ
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
صابر بھائی یہی تو مسئلہ ہے کہ اس کا فرم ویئر نہیں مل رہا بلکہ میں تو چاہتا تھا کہ اگر اس کا موجودہ فرم ویئر ہی مل جائےتو اس کو دوبارہ ری رائٹ کردوں اگر کسی دوست کے علم میں آجائے تو براہ کرم یہاں شیئر فرما دیں اور اس کا طریقہ کار بھی۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 

ijaz1976

محفلین
جی عمر بھائی Rom Chip میں جو پروگرام موجود ہوتا ہے جو کسی بھی ہارڈ ویئر کو آپریٹ کرتا ہے جیسا کہ کمپیوٹر کا بایوس وغیرہ یہ سافٹ ویئر فرم ویئر کہلاتا ہے۔
 
Top