police character verification certificat

پاکستانی

محفلین
police character verification certificate from District Police Officer

کے بارے میں اگر کسی کے پاس کچھ معلومات ہو تو یہاں شئیر کیجیئے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سرکار آپ محفل پر نہیں اپنے قریبی تھانے سے رابطہ کریں.. :D

واللہ الموفق
 

پاکستانی

محفلین
اتنا تو مجھے بھی معلوم ہے حضور!!

اب تھانے کا منہ لازمی دیکھنا ہے کیا؟ مجھے صرف اس بارے میں معلومات چاہیں، اگر کسی نے بنوایا ہو تو کیا پراسیس ہے اس کا؟
 

پاکستانی

محفلین
دیکھی ہے مگر کچھ خاص نہیں اس بارے میں، فارم کا لنک تو دیا ہے مگر فائل غائب ہے۔

لگتا ہے اب پولیس اسٹیشن جانا ہی پڑے گا۔
 

بدتمیز

محفلین
یہ سرٹیفیکیٹ تو باہر جانے کے لئے بنوانا پڑتا ہے۔ آپ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

باقیوں کہ لئے عرض ہے کہ انہوں نے باہر جانا ہے اندر نہیں :wink: لہذا 15 کا مشورہ قابل عمل نہیں :p
 

غلام عباس

محفلین
پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ

السلام علیکم و رخمتہ اللہ۔
پولیس سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس پی آفس) جانا پڑے گا۔ فارم پر کرنے کے بعد وہ آپ کی درخواست آپ کے تھانے کی طرف ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے بھیجیں گے جو آپ خود دستی لے جایئں تو بہتر ہو گا ۔ متعلقہ تھانہ آپ کے کردار کے بارے میں اسی درخواست پر رپورٹ درج کرے گا ( اور یہ مفت نہیں ہو گی :D ) اس کے بعد یہ درخواست آپ کو واپس ایس پی آفس لے کر جانی پڑے گی تا کہ وہ آپ کے کردار کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے تقریبا دس سال قبل یہ بنوایا تھا اس وقت کا پروسیجر آپ کو بتا دیا ہے ۔ نناوے فی صد امکان ہے کہ آج کل بھی یہی ہو گا کیونکہ پاکستان میں پچھلے ساٹھ سالوں میں کچھ بھی نہیں بدلا۔
شکریہ
 

پاکستانی

محفلین
بدتمیز نے کہا:
یہ سرٹیفیکیٹ تو باہر جانے کے لئے بنوانا پڑتا ہے۔ آپ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

باقیوں کہ لئے عرض ہے کہ انہوں نے باہر جانا ہے اندر نہیں :wink: لہذا 15 کا مشورہ قابل عمل نہیں :p

دراصل اپنے بھتیجے کے لئے بنوانا تھا، بھائی نے اس کا ویزہ بھیجا ہے کویت کا۔
 

پاکستانی

محفلین
جی میں نے بنوا لیا ہے، آپ نے بالکل ٹھیک کہا پاکستان میں کچھ نہیں بدلتا صرف چہروں کے، واقعی آج اس کا پروسیجر یہی ہے۔
 
Top