Modern Co-Education System of Pakistan or Sex Nurseries. لمحہ فکریہ

طالوت

محفلین
اول تو کچھ تصاویر و ویڈیوز پاکستان کی سرے سے لگتی ہی نہیں اور آخری ویڈیوز تو ہرگز ثابت نہیں کرتیں کہ یہ “کو ایجوکیشن“ کا کرشمہ یا کی “کرشمہ“ ہے۔
رہی دیگر کی بات تو یہ ہائی کلاس کی ویڈیوز ہیں جہاں یہ سارا معاملہ اب سے نہیں شروع سے چلا آتا ہے ۔ ان کی نجی محفلوں میں یہ سب معمول ہے تو اسکول کالج میں ناچ لینا بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔ البتہ یہ کہنا کہ مدرسوں کے بند ہونے کے بعد والدین نے موڈرائزیشن کے بخار میں بچوں کو کو ایجوکیشن میں بھیجنا شروع کر دیا ہے جیسا موصوف ویڈیو میکر نے بتانے کی کوشش کی ہے سرا سر مضحکہ خیر اور حماقت پر مبنی خیال ہے۔

بات وہ جس میں دم ہو ۔

وسلام
 

ایم اے راجا

محفلین
کچھ نہیں کہا جاسکتا، گر کچھ کہا تو بات بہت دور تک جا نکلے گی، نہ جانے کیوں ہم مغربیت پسند ہوتے جا رہے ہیں، یہ ترقی نہیں تباہی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
کافی پرانی ویڈیو ہے اور بہت جگہ بحث میں لائی جا چکی ہے۔ کئی تصویریں واقعی پاکستان سے کوئی تعلق نہیں رکھتی اورکئی باتیں بلکل بکواس ہیں اس ویڈیو میں۔ لیکن بہرحال کچھ حقیقت بھی ہے اس ویڈیو میں۔ ہم خود پنجاب یونیورسٹی کے سٹودنٹ ہیں ہم جانتے ہیں۔ اور ہمارے کچھ احباب ماڈرن یونیورسٹیز جیسے lums, fast وغیرہ کے سٹوڈنٹس ہیں ان سے بھی حالات کی خبر ملتی ہے۔
 
Top