I have to solve a logarithmic question

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں نے سوال تو حل کر لیا ہے مگر لاگ ٹیبل سے اینٹی لاگ کیسے دیکھتے ہیں؟ یہ نہیں پتہ۔ ہیلپ می پلیز۔
مثال کے طور پہ 2.993 کا اینٹی لاگ کیسے دیکھیں گے۔
 
الف نظامی

اس کا جواب 1000 سے قریب اور 100 سے بڑا ہے۔

1 کا اینٹی لاگ 10
2 کا اینٹی لاگ 100
3 کا اینٹی لاگ 1000

984.0 جواب ہے۔ اینٹی لاگ ٹیبل میں 99 کے سامنے 3 کے نیچے دیکھیں 9840 لکھا ہوا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کا جواب 1000 سے قریب اور 100 سے بڑا ہے۔

1 کا اینٹی لاگ 10
2 کا اینٹی لاگ 100
3 کا اینٹی لاگ 1000
جی ہاں۔
میں نے کیلکولیٹر سے ذئشان بھائی کے 10^x والے طریقہ سے فائنڈ کیا ہے، 984 آتا ہے۔ مگر یہی اینٹی لاگ ٹیبل سے فائنڈ کرنا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
2.993 کا اینٹی لاگ معلوم کرنے کے لیے اینٹی لاگ ٹیبل میں 99 کے سامنے 3 کے نیچے دیکھیں 9840 لکھا ہوا ہے۔ لیکن یہ جواب نہیں ، اینٹی لاگ معلوم کر نے کے لیے9840 کے بائیں سے موجود 2+1 اعداد کے بعد اعشاریہ لگائیں گے

جواب : 984.0 ہے

9840 کے بائیں سے موجود 2+1 اعداد کے بعد اعشاریہ کیوں لگایا ؟ اس کے لیے مندرجہ ذیل متن پر غور کیجیے

1 کا اینٹی لاگ 10
2 کا اینٹی لاگ 100
3 کا اینٹی لاگ 1000

2.993 کا اینٹی لاگ 100 اور 1000 کے درمیان ہوگا اور تین ہندسی نمبر 2+1 ہوگا۔
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
2.993 کا اینٹی لاگ معلوم کرنے کے لیے اینٹی لاگ ٹیبل میں 99 کے سامنے 3 کے نیچے دیکھیں 9840 لکھا ہوا ہے۔ لیکن یہ جواب نہیں ، اینٹی لاگ معلوم کر نے کے لیے9840 کے بائیں سے موجود 2+1 اعداد کے بعد اعشاریہ لگائیں گے

جواب : 984.0 ہے

9840 کے بائیں سے موجود 2+1 اعداد کے بعد اعشاریہ کیوں لگایا ؟ اس کے لیے مندرجہ ذیل متن پر غور کیجیے

1 کا اینٹی لاگ 10
2 کا اینٹی لاگ 100
3 کا اینٹی لاگ 1000
شکریہ نظامی بھائی
 
سید ذیشان

محفلین

اینٹی لاگ .00 سے .99 تک دیا گیا ہے۔ ہمارا نمبر ہے 2.993 اس میں ہم ڈیسمل اور ہول پارٹ الگ کریں گے:

کوڈ:
10^2.993 = 10^2 x 10^.993 = 100 x10^0.993

اینٹی لاگ ٹیبل میں 0.99 کے آگے چوتھے خانے (3 کے نیچے) میں دیکھیں 9840 لکھا ہوا ہے۔ اس میں ڈیسمل پوائنٹ نہیں دیا ہوا لیکن یہ اصل میں 9.840 جو 100 سے ضرب کھانے کے بعد 984.0 بن جائے گا۔
یا دوسرے طریقے سے ہول نمبر کی ویلیو (2) میں ایک جمع کریں اور بائیں سے اتنے ڈجٹس کے فاصلے پر ڈیسیمل پوائنٹ لگائیں۔
 
بہت بہت شکریہ ذیشان بھائی
 
Top