Haarp پر ایک تفصیلی رپورٹ روحانی بابا کے روحانی قلم سے

محمد سعد

محفلین
یہ بھی ملاحظہ فرمائیے

sv56s8.jpg

آج کل "ماہرین" بڑے سستے نہیں ملنے لگ گئے؟ :thinking: یعنی کہ جعلی ڈگری والے جعلی ماہرین کا مسئلہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے۔۔۔
اس "ماہرانہ تحقیق" میں کیے گئے "سنسنی خیز انکشافات" کے میں پہلے ہی کئی بار مفصل جواب دے چکا ہوں لیکن ہر بار ایک نیا دھاگہ شروع کر کے وہی نکات بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ میرے خلاف یقیناً کوئی ہارپیانہ قسم کی سازش ہو رہی ہے۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ میں بھی اپنے دماغ کی صلاحیتوں کا استعمال ایسی خرافات میں کرتا تو نہ صرف اب تک پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہوتا بلکہ میری (کم از کم) کئی درجن ہارپیات دانوں پر مشتمل ایک ٹیم بھی ہوتی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جھوٹ بولنے پر مرنے کے بعد چھترول بڑی گندی ہوتی ہے۔ :feelingbeatup:
 
dxbgraphics

ہمارے ہاں پشتو میں ایک کہاوت ہے کہ [ہر سوک خپل سوُک تہ کابلے وائی]
 
arifkarim

معطل
آج کل "ماہرین" بڑے سستے نہیں ملنے لگ گئے؟ :thinking: یعنی کہ جعلی ڈگری والے جعلی ماہرین کا مسئلہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے۔۔۔
اس "ماہرانہ تحقیق" میں کیے گئے "سنسنی خیز انکشافات" کے میں پہلے ہی کئی بار مفصل جواب دے چکا ہوں لیکن ہر بار ایک نیا دھاگہ شروع کر کے وہی نکات بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ میرے خلاف یقیناً کوئی ہارپیانہ قسم کی سازش ہو رہی ہے۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ میں بھی اپنے دماغ کی صلاحیتوں کا استعمال ایسی خرافات میں کرتا تو نہ صرف اب تک پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہوتا بلکہ میری (کم از کم) کئی درجن ہارپیات دانوں پر مشتمل ایک ٹیم بھی ہوتی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جھوٹ بولنے پر مرنے کے بعد چھترول بڑی گندی ہوتی ہے۔ :feelingbeatup:

اس دنیا میں ہونے والی چھترول کی فکر نہیں۔ آخرت کی چھترول کا بڑا خوف ہے آپکو۔
ناروے سپرل جو کہ اوبامہ کو نوبل پرائز کے دن “اتفاقاً“ نظر آیا۔ وہ اتفاقی طور پر روسی میزائل ٹیسٹ کا نتیجہ تھا۔ جو کہ اتفاقی طور پر اسی دن کیا گیا اور اتفاقی طور پر اسی دن ناکام ہو گیا :)
9/11 کی طرح کئی اتفاقات اس دن رونما ہوئے تھے۔
 
dxbgraphics

محفلین
لاحول ولا قوة الا بالله :noxxx:
مجھے نہیں سمجھ آتی کہ اس قسم کے لوگ امریکہ کو ایک ہی دفعہ خدا کیوں نہیں مان لیتے؟؟
یہ دھاگہ غلطی سے سائنس کے فورم میں آگیا ہے۔ موڈریٹر صاحبان سے التجا ہے کہ اس روحانی دھاگے کو کسی سپرنیچرل فورم یا زمرے میں منتقل کیا جائے۔

اس کا مطلب دجال بھی آپ کی نظر میں خدا ہے۔ جو اپنے تصدیق کرنے والوں کے لئے بارش برسائے گا؟
 
محمد سعد

محفلین
ناروے سپرل جو کہ اوبامہ کو نوبل پرائز کے دن “اتفاقاً“ نظر آیا۔ وہ اتفاقی طور پر روسی میزائل ٹیسٹ کا نتیجہ تھا۔ جو کہ اتفاقی طور پر اسی دن کیا گیا اور اتفاقی طور پر اسی دن ناکام ہو گیا :)

ایک میزائل کی ناکامی ہارپ کی "غیر معمولی" طاقتوں کا ثبوت کیسے ہو سکتی ہے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ میزائل کو تو اس کا رہنمائی کا نظام خراب کر کے بھی ناکام بنایا جا سکتا ہے جس کے لیے کسی غیر معمولی "ہارپیانہ طاقت" کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محمد سعد

محفلین
ایندھن لیک ہونے سے بے قابو ہوتے راکٹ کی کمپیوٹر سمولیشن۔

ایندھن لیک ہونے کا واقعہ راکٹ کی تیاری میں ہونے والی کسی کوتاہی کے علاوہ خلا میں تیرتے ملبے کے کسی ٹکڑے کے ٹکرانے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
http://makki.urducoder.com/?p=1056

اگر ایسا کوئی واقعہ اتفاقاً نہیں ہو سکتا تو پھر تو خلائی شٹل چیلنجر کو بھی یقیناً روسیوں نے کوئی میزائل وغیرہ مارا ہوگا۔
بلکہ کل یہاں جو لڑکا موٹرسائیکل پر ون وھیلنگ کرتے ہوئے گرا تھا، اسے بھی یقیناً کسی نے "اڑنگی" دی ہوگی۔ ایسے ہی کیسے گر گیا؟ وہ بھی ٹھیک اس وقت جب میں اپنے مہمان کو بسوں کے اڈے پر چھوڑ کر آ رہا تھا؟

اگر پھر بھی حملے والے امکان پر اصرار ہو تو ذرا ثابت کیجیےگا کہ اس میزائل سے ایندھن لیک کروانے کے لیے "ہارپیانہ طاقتوں" کا وجود لازمی ہے اور کسی اور طریقے سے اس پر حملہ نہیں کیا جا سکتا۔
 
آصف اثر

معطل
یہاں کسی قسم کا تفصیلی جواب نظر نہیں آیا۔ اور کتنا ماضی میں جانا ہوگا۔ محمد سعد

شمسی طوفانوں کے دوران سورج کی بے تہاشا توانائی موسم میں کوئی ڈرامائی تبدیلیاں کیوں نہیں لا پاتی؟
تقریبا دس سال پہلے آپ کو یہ سوال شائد "معقول" لگا ہو لیکن ہے بہت طفلانہ۔
 
آصف اثر

معطل
ایک سوال پوچھنا تھا۔ ELF کی حد 20 کلوہرٹز اور 7200 کلوہرٹز کے درمیان کب سے ہو گئی؟ (یہ فریکوینسیاں اسی پیٹنٹ نمبر 4,686,605 کی تفصیل میں لکھی ہیں)
اگر اس طرح کی ٹیکنیکل غلطیوں کی نشاندہی کی جائے تو مغز ماری کی ضرورت ہی نہیں۔ لیکن ہم پاکستانی اور کچھ بزعم خود سائنسی ماہرین سائنس سکھانے سے زیادہ "دکھانے" کے عادی ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
یہاں کسی قسم کا تفصیلی جواب نظر نہیں آیا۔ اور کتنا ماضی میں جانا ہوگا۔ محمد سعد
تقریبا دس سال پہلے آپ کو یہ سوال شائد "معقول" لگا ہو لیکن ہے بہت طفلانہ۔
او بھائی۔ اس تھریڈ کا نہیں کہا تھا۔ یہ تو کسی اور کا شروع کیا ہوا تھریڈ ہے۔ آپ اگر چاہتے تو تاریخ ہی دیکھ لیتے کہ ستمبر 2010ء ہے یا نہیں۔
کیا ہارپ واقعی موسم کو بدل سکتا ہے؟
اس کی بات کی تھی۔
نیز سوال کو طفلانہ کا لیبل دینا ہی کافی نہیں ہوتا۔ وجہ بھی بتا دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔
 
آخری تدوین:
Top