9369

زیک

مسافر
ابھی کل ہی کی بات ہے کہ اٹلانٹا میں پولن کا نیا ریکارڈ بنا تھا۔ ایک کیوبک میٹر میں 8164 پولن کے ذرے۔ اس سے پہلے 1999 کا ریکارڈ 6013 تھا۔ مگر آج ایک دن پرانا ریکارڈ بھی بری طرح کچلا گیا۔ آج کا پولن کاؤنٹ 9369 ہے۔

90 کو high اور 1500 سے زیادہ کو extremely high سمجھا جاتا ہے۔ پھر 9369 کو کیا کہیں گے؟

پولن سے الرجک لوگ انتہائ مشکل میں ہیں۔ ناک، گلہ اور آنکھیں پولن سے شدید تنگ ہیں۔

کچھ دیر کار باہر کھڑی کریں تو اس پر پولن کی تہہ بن جاتی ہے۔
 
Top