86 فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے حامی، خلیج میگزین کا سروے

جاسم محمد

محفلین
86 فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے حامی، خلیج میگزین کا سروے
ویب ڈیسک منگل 8 دسمبر 2020

2114610-pti-1607448772-822-640x480.jpg

خلیج میگزین کے سروے میں 40 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی(فوٹو، فائل)

دبئی: غیر ملکی جریدے کے آن لائن سروے میں 86 فی صد سے زائد پاکستانیوں نے 2023 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے حق میں رائے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج میگزین نامی ادارے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک سروے کیا جس میں صارفین سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ 2023 میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں سب سے زیادہ 86 اعشاریہ 9 فیصد جواب دہندگان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے حق میں رائے دی۔ اس سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ ن، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 1 اعشاریہ 8 فی صد نے جمیعت علمائے اسلام کے حق میں رائے دی۔

Pakistan.png


اس سروے میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکیں۔ مجموعی طور پر اس آن لائن سروے میں 42 ہزار 179 سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس سروے میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکیں۔
محکمہ زراعت نے خلیج میگزین کا آر ٹی ایس سسٹم بٹھا دیا، فارم ۱۵ جاری نہیں کئے، دھاندلی کر دی: اپوزیشن
 

بابا-جی

محفلین
معذرت، مَیں پُوں پڑھ گیا،
پی ٹی آئی کے حامی خلیج میگزین کا سروے
ھاھاھا، حقائق کی دُنیا میں آ جاؤ مِیاں۔ :) ایسا نہ ہو کِہ خُود فریبی ایسی ہو کِہ راہِ فرار بھی مِل نہ پائے۔ میرے خیال میں، اِس وقت تحریک انصاف غیر مقبُول پارٹیوں میں شامل ہے مگر سوشل مِیڈیا کی حد تک آب و تاب برقرار رکھے ہُوئے ہے۔ چھیاسی فی صد مقبُولیت تب بھی نہیں تھی جب کپتان شُہرت کی بُلندیوں پر تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے لوگ نوشتہ دیوار پڑھنے سے کیوں قاصر ہیں۔
ساری سیاہ سی پارٹیاں ایکطرف اور اکیلا عمران ایک طرف، پھر بھی اس کا کچھ بگاڑ نہی پا رہیں،
حالانکہ "ابو بچاؤ" والے اگلی نسل کو میدان میں لے آئے ہیں۔
 
Top