8 مارچ: خواتین کا عالمی دن

سیما علی

لائبریرین

Lst0yta.jpg

خواتین کا عالمی دن

تیری ہستی ہے زمانے کے لئے مشعل راہ
تیرے قدموں کے تلے جنت فردوس بھی ہے

زندگی تیرے لے عظمت معراج بھی ہے
آنکھ میں نُور تو رنگوں میں حیا باقی ہے

تِیرہ ذہنوں کے لئے تیری جلا باقی ہے
تجھ سے قائم ہے زمانے میں محبت کا چلن

دستِ قاتل بھی ہے تیرے سامنے لرزاں لرزاں
تو نے منزل کو تراشا ہے جواں ہمت سے

ڈٹ گئی راہ میں ہمیشہ تو چٹانوں کی طرح
تیرا ہر روپ وفا، عزت و ناموس بقاء

پھر بھی ہر دور میں مردوں کی اطاعت کی ہے
تو نے اس طرح بھی دنیا میں عبادت کی ہے

فرخ زہرا گیلانی

1900 کے آغاز میں، خواتین کو تنخواہ میں برابری نہیں تھی، ووٹنگ کے حقوق کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، اور ان سے زیادہ کام لیا جارہا تھا۔
ہر سال 8 مارچ کو خواتین کے احترام میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ سال 1908 میں 15000 خواتین نے کام کے گھنٹے، بہتر سیلری اور ووٹ دینے کے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے نیویارک میں مارچ نکالا تھا۔ جس کے ایک سال بعد امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے پہلے یوم خواتین کا اعلان کیا۔
اس سال یوم خواتین کی تھیم کیا ہے۔
عالمی یوم خواتین 2023 کی تھیم ہے ’ڈیجیٹل : انوویشن اینڈ ٹکنالوجی فار جینڈر اکوالیٹی‘۔
اس کا مقصد ان خواتین اور لڑکیوں کی پہچان کرنا ہے جو انڈسٹریل اور ڈیجیٹل تعلیم کی ترقی میں تعاون دے رہی ہیں۔
وہ جو خالق بھی ہے ،مالک بھی ہے، معبود بھی ہے
وہ جو رازق بھی ہے، ہادی بھی ہے،مسجود بھی ہے
اپنے بندوں کو وہ جنّت کی خبر دیتا ہے
شامِ ظلمات کی قسمت میں سحر دیتا ہے
اُس نے ہر گھر میں بھی جنّت کا وسیلہ بھیجا
اپنے بندوں کے لیےء خلد کا نقشہ بھیجا
جس کی آغوش میں نبیّوں نے بھی کھولیں آنکھیں
دیکھ کے جس کو ستاروں نے جھکا لیں آنکھیں
وہ جو ماں ہے تو دعاؤں کی ردا ہو جیسے
وہ جو بیوی ہے تو ساون کی گھٹا ہو جیسے
وہ بہن ہے تو محبّت کی صدا ہو جیسے
وہ جو بیٹی ہے تو جینے کی دعا ہو جیسے
نسلِ آدم کی امیں بھی تو یہی عورت ہے
روزِ فردا کا یقیں بھی تو یہی عورت ہے
اس نے قوموں کو زمانے میں بقاء بخشی ہے
اس نے ہر دور کی ظلمت کو ضیاءبخشی ہے
اس کو اسلام نے عصمت کی ردا بخشی ہے
میرے معبود نے خود اس کو حیا بخشی ہے
اس کی توقیر زمانے کو بھی کرنی ہو گی
اس کو خود اپنی یہ تقدیر بدلنی ہو گی
زیورِ شرم و حیا سے ہی سنورنا ہو گا
اس کو خود وادئ ظلمت سے نکلنا ہو گا
سائرہ بتول
 
آخری تدوین:
Top