27 نومبر : پاکستان بچاو لانگ مارچ

الف نظامی

لائبریرین
سنی اتحاد کونسل کا27 نومبر کو پاکستان بچاو لانگ مارچ کا اعلان
صاحبزادہ فضل کریم کا پریس کانفرنس سے خطاب
1101096551-1.jpg
اسلام آباد --- سنی اتحاد کونسل نے 27 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور تک پاکستان بچاو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ مارچ کا مقصد نظام مصطفی کے نفاذ ، دہشت گردی کے خاتمے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی ، امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، مزارات اولیاء مساجد اور عوامی مقامات پر بم حملوں سے پاکستان کو بچانا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے بعد حاجی حنیف طیب ، پیر سید محمد امین الحسنات شاہ ،سربراہ سنی تحریک انجینیر ثروت اعجاز قادری اور پیر محمد افضل قادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چيئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ یہ لانگ مارچ ڈرون حملوں اور دہشتگردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مسلسل ناکامی کے سبب پاکستان کو کئی خطرات لاحق ہیں۔ کہیں وائس چانسلر قتل اور کہیں اغواء کرلیا جاتے ہے۔ اسے کیسے گڈ گورنس کہا جائے۔
بحوالہ :روزنامہ ایکسپریس ۱۱ نومبر

Long-March.jpg

1101098048-1.jpg


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 27 نومبر کو راولپنڈی بری امام سے داتا دربار تک لانگ مارچ ہو گا جس کا مقصد ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے۔ جس کا نعرہ لبیک یا رسول اللہ ہو گا۔ حکومت مزارات کے تحفظ میں سنجیدہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار علماء مشائخ اور اہلسنّت سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتوار کو خالقدینال میں تحفظ مزارات اولیاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے رکن قومی اسمبلی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم‘ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری‘ حاجی حنیف طیب‘ پیر سید غلام جیلانی شاہ‘ پیر خالد سلطان پیر‘ محمد افضل قادری‘ پیر نبی گنج مجتبیٰ‘ پیر سیف الرحمن، مولانا ابرار رحمانی‘ علامہ حمزہ علی قادری‘ طارق محبوب اور دیگر نے خطاب کیا۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ وفاقی حکومتیں ہوں یا صوبائی مزارات اولیاء کے تحفظ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر دہشت گردوں نے مساجد اور مزارات کو نشانہ بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ حکومت آہنی ہاتھوں کا ذکر ضرور کرتی ہے لیکن وہ نظر نہیں آتے۔ اولیاء کرام کے عقیدت مندوں میں بیداری کی لہر دوڑانے میں سنی اتحاد کونسل مسلسل سرگرم عمل ہے اور 27 نومبر کو پنڈی اسلام آباد سے لاہور داتا کی نگری تک پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پیر سید غلام جیلانی نے کہا کہ ہر مزار کے تحفظ کے لیے ہمیں نوجوانوں پر مشتمل رضا کاروں کا محافظ دستہ آرگنائز کر نا ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اولیائے کرام نے اسلام کے نور سے سارے علاقے کو منور کیا۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محب کے ان مراکز کو تحفظ دیں تاکہ ہر ہفتہ ہزارہا عقیدت مند سکون سے آکر سلام پیش کر کے واپس جا سکیں۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں مدنی انقلاب برپا ہونے والا ہے ،27 نومبر کو راولپنڈی بری امام سے لاہور داتا دربار لانگ مارچ کا مقصد ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہو گا اور نعرہ لبیک یارسول اللہ ہو گا۔ قومی غیرت کا تقاضہ ہے کہ ہم بھیک مانگنا چھوڑ دیں اور آزاد خارجہ پالیسی بنائیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے۔ کراچی میں لینڈ مافیا انتہائی متحرک ہے جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ کراچی کا امن بحال کرنا ہے تو شہر کو اسلحہ سے پاک کرنا ہو گا۔



سنی اتحاد کونسل کیجانب سے 27 نومبر کو ’’ پاکستان بچاؤ ‘‘ لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سنی اتحاد کونسل نے دہشت گردی ، انتہا پسندی ،فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام پاکستان کے لیے 27 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور تک ’’پاکستان بچاؤ ‘‘لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر دمام دم مست قلند رہو گا۔ کونسل نے ملک میں معاف کیے گئے 250 ارب روپے کی واپسی کے لیے پارلیمنٹ سے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نادہندگان سے یہ رقم واپس لے کر سیلاب زدگان پر خرچ کی جائے ۔ کونسل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے او آئی سی کے ذریعے کوششوں کا آغاز کرے ۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے کونسل نے اس حوالے سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کوناکام قرار دیا ہے اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت کااعلان کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں انٹرنیشنل علماء مشائخ ا من کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سنٹر سنی اتحاد کونسل اور ان سے وابستہ تنظیموں کے کارکنوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کنونشن میں اعلان کیا گیا کہ جماعت اہلسنت سے وابستہ افراد آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ووٹ نہیں دیں گے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ۔ کنونشن سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب ، پیر نقیب الرحمان ، جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ ریاض حسین شاہ ، مولانا اشرف جیلالی ، پیر افضل قادری ، پیر مظہر سعید کاظمی اور دیگر علماء نے خطاب کیا ۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ علماء مشائخ پاکستان بنایا تھا وہی اس کو بچائیں گے ہم کسی مکتبہ فکر کے خلاف نہیں ہے جو بھی قومی دو نظریہ سے غداری اور دین پر کیچڑ اچھالے گا اس کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔ انقلاب مصطفی ﷺ برپا کریں گے چاہے اس کے لیے کوئی قربانی دینا پڑے ۔ پاکستان کے ایٹمی صلاحیت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے گزشتہ دس سالوں میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 31 ہزار 3 سو 57 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ 57 لاکھ افراد معاشی طور پر لاچار ہو چکے ہیں ۔ خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جار ہا ہے ۔ اسلام ، پاکستان اور عالم اسلام کے دشمنوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ فوجی آپریشنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، قانون کی حکمرانی اور انصاف چاہتے ہیں ۔ حکمرانوں نے پاکستان کو کمزور کردیا ہے معاشی بدحالی ہے ، معیشت 150 فیصد تنزلی کا شکار ہے ، افراط زر 25 فیصد ہے ، سٹاک مارکیٹ میں 9 ہزار پوائنتس کی کمی واقع ہو چکی ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 8 ارب ڈالر سے کم ہو کر 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ بیرونی قرضے 55 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ زلزلہ ، سیلاب اور دہشت گردی سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے نہیں کرنے دیں گے ۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی اس مسئلے کے حل کے حوالے سے ناکام ہوئی ہے ۔ فلسطین اور کشمیر میں آزادی کی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ اسرائیل و امریکہ اور اس کے ہمنوا پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاف کیے گئے 250 ارب روپے کے قرضوں کی واپسی کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے ۔ بھارت کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے لابی ہمارے صدر ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ او آئی سی کے ذریعے پاکستان کی رکنیت کیلئے کوشش کی جائے ۔ بھارت اگر ممبر بن گیا تو طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔ اگستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ تمام انبیاء کرام کی ناموس کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے ۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی قرار داد منظور کر چکی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 نومبر ہفتہ کو اسلام آباد سے لاہور تک پاکستان بچاؤ لانگ مارچ ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اہلسنت سے وابستہ افراد آئندہ مسلم لیگ(ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نے بری امام کے عرس پر پابندی نہ اٹھائی تو عرس کے انعقاد کے لیے ہم خود میدان میں آئیں گے


ستائس نومبر کو لانگ مارچ کریں گے ، فضل کریم
کراچی : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ستائیس نومبر کواسلام آبادسے لاہورتک لانگ مارچ کیاجائیگا۔کراچی میں تحفظ مزارات اولیا سیمینار سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرہے ہیں۔ شہر کواسلحہ سے پاک کرانا ناگزیرہوگیاہے ۔سیمینارسے خطاب میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کراچی میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ دہشت گردی کاشکارہونیوالے خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرے اور لواحقین کو معاوضہ دیاجائے۔


27 نومبر کا لانگ مارچ پر امن ہوگا،لوٹ مار نہیں چلنے دینگے،فضل کریم
گوجرانوالہ--- سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ27نومبر کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور لوٹ مار کا نظام نہیں چلنے دینگے۔ وہ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ کہ امریکی صدر کے دورے کے نتیجہ میں بھارت کو ویٹو پاور حاصل ہو جائے گی جو پاکستان کے لئے لٹکتی تلوارثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ27 نومبر کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور لوٹ مار کا قانون نہیں چلنے دیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکمرانوں کے اثاثے قومی اثاثوں سے پانچ فیصد زیادہ ہیں، وہ اپنا سرمایہ واپس لا کر غریب عوام پر خرچ کریں


لانگ مارچ عاشقان رسول ﷺ کی قوت کا مظہر ہوگا‘ طارق محبوب
کراچی (پ ر) مہنگائی کے عفریت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، سفید پوش طبقہ حکمرانوں کی عیاشی کی وجہ سے نان شبینہ کو محتاج ہوگیا ہے، اولیائے کاملین کے مزارات کی بے حرمتی کے جرم کی پاداش میں قوم پر طرح طرح کے عذاب مسلط ہو رہے ہیں۔27/نومبرکا لانگ مارچ عاشقان رسول ﷺ کی قوت کا مظہر ہوگا۔ یہ بات مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سرپرست طارق محبوب نے اے این آئی پاکستان جمشید ٹاؤن کے زیر اہتمام محمود آباد میں منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا امان قادری، رانا پرویز اختر،کامران شاہ، آفتاب بٹ، راؤ محمد وسیم اور شاہد خٹک نے بھی خطاب کیا۔


ہمارے صبر کو ہمارے لئے ایک بڑا معمہ بنا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ حکومت اور دوسرے اداروں میں موجود ہیں اور اندر بیٹھ کر اہلسنت پر وار کر رہے ہیں۔ حکومت خود کو ان سے الگ کرے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کر کے جہاد کرنے والوں نے سرحد میں 100 سے زیادہ مزاروں کو شہید کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر فاٹا میں لشکر بن سکتے ہیں تو اہلسنت کے تحفظ کیلئے ہم بھی لشکر بنا سکتے ہیں لیکن ہم جابر اور ظالم نہیں ہیں اور نہ ہی اغوا برائے تاوان جیسی گھناؤنی حرکتیں کر سکتے ہیں “ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن ، چیئرمین حضرت سلطان باہو ٹرسٹ
 

الف نظامی

لائبریرین
لانگ مارچ کے اعلان نے حکمرانوں کی نیندیں اڑادیں‘ ثروت اعجازقادری
کراچی(پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اسلام آباد سے لاہور لانگ مارچ کے اعلان نے حکمرانوں کی نیند اڑادی ہے وہ لانگ مارچ کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پنجاب جارہے ہیں جہاں حکومت ان کو گرفتار بھی کرسکتی ہے لیکن کارکنوں کو میرا حکم ہے کہ وہ مجھ پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی طرح مکمل طور پر امن و صبر کا دامن تھامے رکھیں لیکن ایسی خبر سے فائدہ اٹھاکر شہر میں خوف و دہشت پھیلانے والے عناصر پر نہ صرف کڑی نگاہ رکھیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع بھی کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور روانگی سے قبل جناح ٹرمینل پر الوداع کرنے والے سنی تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے 17 کروڑ عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک میں پرامن اسلامی جمہوری انقلاب کی راہ ہموار کرنے کا آغاز کردیاہے ہم ظلم ، ناانصافی ، بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام کو روایتی سیاست دانوں کی طرح جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں سے بہلانے کیلئے نہیں اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر میدان میں نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پاکستان سے جانوروں کو بیرون ممالک بر آمد کرکے اسلامی اور جمہوری ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں عوام ایسے نام نہاد جمہوری اسلامی سیاست دانوں کا احتساب کریں کے جو سیاحت کی وزارت لے کر ملک سے جانوروں کو بیرون ملک برآمد کرکے اپنے ملک میں آٹا ، چینی کا بحران پیدا کرکے گوشت کا بھی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
27نومبر کو اسلام آباد تا لاہور’’ پاکستان بچاؤ لانگ مارچ‘‘ تاریخی اور وطن عزیز میں نفاذ نظام مصطفی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:پیر محمد افضل قادری

راولپنڈی (پاک نیوز) 27نومبر کو اسلام آباد تا لاہور’’ پاکستان بچاؤ لانگ مارچ‘‘ تاریخی اور وطن عزیز میں نفاذ نظام مصطفی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر اور سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئر مین پیر محمد افضل قادری نے راولپنڈی میں نظام مصطفی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز وسائل و اسباب کی بھر مار کے باوجود معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی بڑی وجہ دولت کی غلط تقسیم ، حکمرانوں اور افسران کی کرپشن ،عیاشی ،غلط پالیسیاں اور سودی نظام معیشت ہے اگر حکمرانوں اور افسران پر ایک عام آدمی کی طرز زندگی لازم کردی جائے ، خلافتِ راشدہ کے مطابق سخت ترین احتساب کے ذریعے کرپشن کے تمام دروازے بند کرادئیے جائیں،سودی نظام کو ختم کر کے اسلام کا معاشی نظام نافذ کر دیا جائے اورسادگی کو لازم کر کے ٹیکسز کو کم سے کم کر دیا جائے تو بھیک مانگنے والا تباہ حال پاکستان جلد خوشحال اور بھیک دینے والا پاکستان بن جائے گا ۔ عالمی تنظیم اہلسنت کے سینئر نائب صدرعلامہ فیروز الدین قادری نے کہا کہ اگر پاکستان میں نظام عشروزکوۃ نافذ کر دیا جائے توسالانہ کم از کم 10کھرب روپے صرف اس مدسے خزانے میں جمع کرکے عوام کی تمام بنیادی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکتا ہے اور اگر بھاری ٹیکس ختم کر دئیے جائیں تو مہنگائی ختم ہو کروطن عزیز خوشحال ترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہو سکتاہے ۔ عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی نے کہا کہ اصل ترقی اور کامیابی صرف دنیاکی خوشحالی نہیں ہے بلکہ اصل ترقی وفلاح دنیا کے ساتھ آخرت کا سنورنا ہے اور یہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں ۔ مولانا قاری شفیق الرحمن ہزاوری نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست، حکومت اور اداروں میں موجود ہیں جب تک دہشت گردوں کے اصل سرپرستوں اور محافظوں کی بیخ کنی نہیں کی جاتی قوم کو اس لعنت سے نجات حاصل نہیں ہو سکتی۔ نظام مصطفی کنونشن سے حاجی محمد اسلم جنجوعہ ،مفتی ناصر محمود ساقی ،مولانا نذیر احمد ، طالب حسین اعوان اور دیگر علماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا ۔ کنونشن میں ایک قرار داد کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تباہ کن عریانی وفحاشی کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسلامیانِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ میدانِ عمل میں نکل کر فیصلہ کن تحریک کے ذریعے وطن عزیز میں نظام مصطفی کا نفاذ یقینی بنائیں۔ ایک اور قرار داد کے ذریعے مزاراتِ اولیاء پر دھماکوں کی سخت مذمت کی گئی اور اسکے ذمہ داران کیخلاف سخت ترین اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
 
Top