27واں لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ 2013ء

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
27واں لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ 2013ء آج سے ایکسپو سنٹر، محمد علی جوہر ٹاؤن میں شروع ہورہا ہے۔ یہ کتاب میلہ پانچ روز (یعنی 18 فروری تک) جاری رہے گا اور اس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، بھارت، ترکی، جرمنی اور سنگاپور سے معروف پبلشرز اور کتابیں فروخت کرنے والے ادارے شرکت کریں گے۔ کتاب میلہ پانچوں روز صبح 10:30 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
0
 
Top