حمیرا عدنان
محفلین

ٹیکنالوجی میں دنیا اس قدر ترقی کرچکی ہے کہ اب تصور کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے کہ آخر اس کی حد کیا ہے۔ عام طور پر ہمارے اسمارٹ فونز کے کیمرے دو میگا پکسل سے 40 میگا پکسل کے حامل ہوتے ہیں۔ تاہم چینی ماہرین نے 24.9؍ارب میگا پکسل کی تصاویر بنا کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ چین کے شہر شنگھائی کی یہ تصویر چند دن قبل ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تھی اور اس کو دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ اس 360 ڈگری اینگل پینوراما تصویر کے کسی بھی حصے کو زوم اِن کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ تصویر 24.9؍ ارب پکسل کی حامل ہے۔ آپ بادلوں سے تصویر کو دیکھنا شروع کریں گے تو زوم اِن کرکے آپ نیچے سڑک پر چلتے لوگ، گھاس اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تصویر چینی سیٹلائٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی ہے جس میں آپ زمین پر چلتے لوگوں کے چہروں کو بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر وائرل تصویر شنگھائی حکومت کے لیے ’’بگ پکسل‘‘ نے لی، جس نے چند دیگر چینی شہروں کی بھی ایسی تصاویر لیں مگر شنگھائی کی تصویر پہلی تھی جسے پینوراما میں اربوں پکسلز میں لیا گیا۔