14 فروری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محبت کا دن

sadia saher

محفلین
کچھ لوگوں اس کے اچھا کہتے ھیں کچھ اس کو فضول کہتے ھیں….کیا پیار کے اظہار کے لیے ایک دن کافی ھے …بہت سے لوگ کہیں نہیں….مگر اگر دیکھا جائے تو اس بھاگتی ھوئ دنیا میں ھمارے دل میں ُپیار بھی ھو تو کتنا اظہار کرتے ھیں ….ماں باپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ھیں بچے اپنے ماں باپ سے …ھم اپنے بزرگوں سے پیار کرتے ھیں مگر کتنی بار اظہار کرتے ھیں…ھم غصے کا اظہار فوراً کر دیتے ھیں پیار کو دل میں چھپا کر رکھتے ھیں

ضروری نہیں کہ اس دن لڑکا یا لڑکی ھی محبت کا اظہار کریں وہ سب رشتے جن سے ھم محبت کرتے ھیں بچہن سے جوانی تک جوانی سے بڑھاپے تک کئ رشتے بنتے ھیں کئ دوست بنتے ھیں بچھڑتے ھیں لوگ بچھڑ جاتے ھیں مگر دل کے کونے میں محبت رہتی ھے آجکل دوری مٹانے میں رابطہ کرنے میں کیتنی دیر لگتی ھے صرف ایک فون ایک ایس ایم ایس ……
پچھلے سال ویلینٹائن ڈے پہ میں نے اپنی پھوپھو کو فون کیا مھجے بچپن کا زمانہ آج بھی یاد ھے میں آج بھی آپ سے اتنی ہی محبت کرتی ھوں ھماری اتنی بات نہیں ھوتی مگر دل میں محبت آ ج بھی ھے میری اتنی سی بات سے ان کو کتنی خوشی ھو رہی تھی ان کی آواز سے محسوس ھو رہا تھاتھوڑے سے لفظکسی کو کتنی خوشی دیتے ھیں…..اس سال آپ بھی کر کے دیکھیں جو محبت آپ کے دل میں ھے اس کا اظہار کر یں اپنے ماں باپ چچا پھوپھو ماموں ماں باپ دادا دادی نانا نانی آپ دیکھیں گے گردشِ ایام میں تھکے ھوئے چہروں پہ کیتنی خوشی آتی ھے …پیار کے لئےزندگی کم ھے ھم کتنے بھی مصروف ھوں ایک پل کے لیے ھے سب رشتوں احساس دلا سکتے ھیں وہھمارے لیے کتنے اہم ھیں محبت الفاظ کی محتاج نہیں
مگر کبھی کبھی اظہار بھی ضروری ھے
بلاگ کی دنیا میںھم اپنی سوچ دنیا کی باتیں شیئر کرتے ھیں ایک پل کے لیے سب نفرتوں کو بھول کےمحبت کا سوچیں محبت کبھی ماں کبھی باپ کبھی بہن بھائ کبھی دوست کا روپ ھےمحبت قوم ملک مذہب سے بھی ھوتی ھے محبت کا ایک پل جب آپ نے محبت کو محسوس کیا ھو یا کسی سے محبت کا اظہار نہ کر سکیں ھوں کوئ زندگی میں بچھڑ گیا ھو یا ساتھ چھوٹ گیا ھو کوئ خوشی کوئ تشنگی کوئ زندگی کی کسک شیئر کر سکتے ھیں
آؤ محبت کی بات کریں نفرت کی اس دنیا میں آؤ محبت کی بات کریں
محبت ایک لفظ ھے جس میں ساری کائنات ھے
محبت ایک جذبہ جس میں ساری دنیا کا حسن ھے
محبت زندگی ھے جس کے کئ روپ ھیں
جس کا ھر روپ انمول
ھر رنگ لازوال ھے
 

تیشہ

محفلین
cheerleader.gif


cheerleader.gif
 
کیا آپ نے گزشتہ ایک برس سے دوبارہ ان کو وہ خوشی نہیں دی؟ کیا آپ یہ کام آج نہیں کر سکتیں؟‌ یا ویلینٹائن ڈے کا انتظار ضروری ہے؟

لوگ کسی رواج کو ہوا دینے کے لئے جانے کیسے کیسے حیلے بہانے تلاشتے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت لفافے میں لپیٹ کر پیش کرتے ہیں۔ بھائی بہن خالا پھوپھو ممانی ماموں نانا نانی دادا دادی چاچا چاچی سے سالانہ پیار کے اظہار کا بہانہ کتنا بڑا مذاق ہے۔ خیر اپنے اپنے انداز فکر کی بات ہے۔

آپ کے انداز میں اگر میں یہ دن مناؤں تو مجھے سب سے بڑا نقصان تو یہ ہوگا کہ ہزاروں احباب کی میری فہرست میں کوئی ایک بھی شخص اتفاقاً‌بھی چھوٹ گیا تو اسے پچھلے دس سالوں میں جتنی خوشیاں ہوئی ہونگی سب بھول کر شکوے پر اتر آئے گا۔ اس سے کہیں بہتر مجھے یہ لگتا ہے جب جو یاد آجائے اس سے مل لیا جائے، فون کر لیا جائے یا ایک مراسلہ بھیج دیا جائے۔ بغیر کسی دن یا دورانیے کی تخصیص کے۔
 

تیشہ

محفلین
hehe.gif


اپنی اپنی سوچ ہے ابنِ بھیا ، اور اپنی اپنی پسند ہے :battingeyelashes:
مجھے بھی یہ دن بہت پسند ہے ۔ اور تو اور مجھے اپنی عید سے کہیں زیادہ کرسمس بے حد پسند ہے :grin::grin:
اب ظاہر ہے مخالفت تو نہیں کی جاسکتی ناں کہ کچھ لوگوں کو نہیں پسند تو نہ سہی ۔ مگر کچھ کو تو ہے ناں ۔ اپنی اپنی سوچ ۔
chips.gif
 

حسن علوی

محفلین
اپنی اپنی طبیعت کی بات ھے باجو، دو لوگوں کی رائے کس طرح مختلف ہو سکتی ھے مثال اوپر آپ کے سامنے ھے۔
 

تیشہ

محفلین
اپنی اپنی طبیعت کی بات ھے باجو، دو لوگوں کی رائے کس طرح مختلف ہو سکتی ھے مثال اوپر آپ کے سامنے ھے۔




بلکل صیح کہہ رہے ہو حسن :party: اپنی اپنی پسند ہے ، اپنی اپنی سوچ ہے ۔ شاید ہم لوگ باہر رہ رہ کر عرصہ دراز سے ، اسی ماحول میں ڈھل چکے ہوئے ہوتے ہیں ، یہاں کا ایک ایک تہوار ہمیں پسند بھی آتا ہے اور منانا بھی پڑتا ہے ۔ اب اگر ہم اس بات کو لے کر بحث میں الجھ جائے کہ نہیں جی :worried: ہم مسلمان ہیں ہم نہیں مناتے ۔ تو میری نظر میں یہ ٹھیک نہیں :notworthy:
شاید یہی وجہ ہے ہماری سوچ ،الگ ہوجاتی ہے ،پاکستانیوں کی سوچ سے ۔ :chatterbox:
 

sadia saher

محفلین
بچپن سے ھم نے دیکھا ھے دادی جان جن سے ناراض ھوتی تھی ان کو رمضان میں معاف کر دیتی تھی کہ اس ماہ اللہ اپنے بندوں کے بڑے بڑے گناہ معاف کر دیا ھے اگر کوئ روٹھا ھوا ھوتا تو خود کے گھر جا کر منا لیتی چاند رات کو سب ایک دوسرے کو تحفے دیتے تھے مجھے لگتا تھا جیسے رمضان دوسروں کو معاف کرنے کا روٹھے ھوؤں کو منانے کا میہنہ ھے پیار کے اظہار کا مہینہ ھے اللہ اور انسانوں سے
پاکستان سے دور ھونے کے باوجود ھم بہت سی باتوںسے دور ھیں جن کو پاکستان میں رھتے ھوئے لوگوں نے اپنا لیا ھے ٹی وی ویلنٹائین ڈے کا دیکھا رھے تھے میںنے وہ دیکھ کر لکھا تھا کیا ضروری ھے اگر اپ یہ تہوار منانا ھی ھے تو رشتے داروں کو بھی شامل کریں کیا ضروری کہ ایک لڑکا اور لڑکی ھی اظہار محبت کریں ۔ میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ صرف ایسی دن اپنے خاندان والوں سے پیار کا اظہار کریں
 
پچھلے سال ویلینٹائن ڈے پہ میں نے اپنی پھوپھو کو فون کیا مھجے بچپن کا زمانہ آج بھی یاد ھے میں آج بھی آپ سے اتنی ہی محبت کرتی ھوں۔۔۔۔۔۔

پیغام کا یہ حصہ اور خاص کر عنوان سے ایسا لگا کہ آپ اس دن کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ صرف ایسی دن اپنے خاندان والوں سے پیار کا اظہار کریں

لیکن بعد میں آپ کا یہ کہنا میرے سمجھ سے بالا تر ہے۔

خیر مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یقیناً انسان اپنی سوچ میں آزاد ہے اور آزادی رائے کا حق رکھتا ہے۔
 
Top