10 ارب روپے کا مہنگائی پیکج ایک قدرے بہتر شروعات

زیرک

محفلین
10 ارب روپے کا مہنگائی پیکج ایک قدرے بہتر شروعات
پی ٹی آئی حکومت کے دس ارب روپے کی پانچ ماہ کے پیکج سے مہنگائی کم تو نہیں ہو گی لیکن اس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے لیے مشکلات ضرور پیدا ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو وقت مل جائے گا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکے (بشرطیکہ وہ کریک ڈاؤن کرنے میں سنجیدہ ہو) دو ارب روپے ماہانہ سب سڈی سے سوائے آٹے، چینی، دالوں، گھی اور خوردنی تیل کے دیگر اشیائے خوردنی پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر بکنے والے سب سے بڑے آئٹم آٹے کی بات کر لیتے ہیں، جس کی کوالٹی پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں کہ زیادہ تر پرانی، کِرم خوردہ اور نم زدہ گندم سے تیار کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلور ملز مالکان کم قیمت پر یوٹیلیٹی سٹورز کو مہیا کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں، یہیں پر بس نہیں کیا جاتا بلکہ فلور ملز مالکان 20 کلو کے آٹے کے تھیلے میں کم از کم ڈیڑھ کلو پانی ملا کر وزن بڑھانے کی شرط بھی منظور کراتے ہیں۔ خدارا گندم کی کوالٹی کو ضرور چیک کروائے ورنہ عوام کے لیے صحت کے مسائل بن سکتے ہیں۔ چینی کی کوالٹی اتنی بری نہیں ہوتی لیکن دالوں کی کوالٹی بازار کے مقابلے میں نرم اور گھی اور تیل کی کوالٹی بھی بازاری معیار سے کم ہوتی ہے،۔ وقت آ گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے سپلائرز کے کان بھی گرم کرنے چاہییں، حکومت کو سپلائرز کی چھ سات شرائط مان کر دو تین اپنی بھی منوانی چاہییں۔ گو کہ اس غذائی اجناس کے بحران میں ایک مافیا کو کھل کر لوٹنے کا موقع فراہم کیا گیا، مجھے یقین ہے کہ اس پیکج کا مال بھی انہی پارٹیوں سے ہی نکلوایا گیا ہوگا،چینی کے بارے مجھےغیر مصدقہ خبر ملی ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے سٹاک سے لی گئی ہے، غالباً دیگر اجناس کا کچھ نہ کچھ حصہ باقی منافع خوروں سے بھی نکلوایا گیا ہو گا۔ گو کہ میں اتنے کم پیکج کو مناسب نہیں سمجھتا لیکن میں پھر بھی خوشی ہے کہ ایک مثبت قدم اٹھایا گیا ہے جو کہ جو غریب ترین طبقے کے لیے یقیناً ایک بہتر خبر ہے، کیونکہ غریب طبقہ جو مشکل معاشی حالات کی وجہ سے اب صرف ایک وقت کا کھانا پکانے تک محدود ہو گیا ہے، وہ ایک وقت پکاتا اور دو وقت کھاتا ہے، وہ اس پیکج سے مستفید ہو سکے گا۔ حکومت کے حامی بھی قدرے خوش ہوں گے کہ چلو ہم بھی گھر سے باہر نکل کر حکومت کی حمایت میں کچھ کہہ بول سکیں گے۔ گو کہ حکومت کی طرف سے کل عندیہ دیا گیا تھا کہ 15 ارب روپے کا پیکج ہو گا، لیکن اسے 10 ارب کا کر دیا گیا ہے شاید کسی سیانے نے 5 ارب روپے رمضان پیکج کے لیے کٹوا دئیے کہ اس کے لیے بعد میں خصوصی رمضان پیکج کے اعلان کے لیے رہنے دیں۔
 
Top