’’شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب ٹیم پر تشدد کیا گیا‘‘

جاسم محمد

محفلین
’’شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب ٹیم پر تشدد کیا گیا‘‘
625621_175750_nab-logo_updates.jpg

قومی احتساب بیوریو (نیب)کے حکام کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم کو ماڈل ٹاون میں واقع شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا۔

اس سلسلے میں نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب لاہور کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم نیب اہلکار کسی کو گرفتار کیے بغیرواپس چلے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے موقع پر حمزہ شہبازکے گارڈز نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا، نیب کی ٹیم کو باقاعدہ زد و کوب کیا،نیب اہلکاروں کے کپڑے پھاڑنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب حکام قانون کے مطابق ملزم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی اس سے متعلق واضح ہدایات موجود ہیں، کسی ملزم کو گرفتاری سے آگاہ کرنا ضروری نہیں۔

نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی، ایسے عناصر جنہوں نے قانونی کارروائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

نیب نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ نیب ٹھوس شوہد پر حمزہ شہباز کی گرفتاری عمل میں لائے گا۔

علاوہ ازیں نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ویجیلنس نے کہا ہے کہ چھاپے کے موقع پر شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر موجود نون لیگی کارکنوں نے نیب ٹیم کو گھیر لیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نون لیگ کے کارکنوں کوکہا کہ حمزہ بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، تاہم نیب ارکان کے کپڑے پھاڑے گئے، کیا ملکی اداروں سے ایسا کیا جاتا ہے؟
 
Top