’ویسٹ مینجمنٹ‘ پر عالمی کانفرنس

سجادعلی

محفلین
انڈونیشیا کے تفریحی مقام بالی میں خطرناک فضلے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرنے اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ایک عالمی کانفرنس پیر سے شروع ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس میں دنیا کے ان ایک سو پچھہتر ممالک کے وزراء شریک ہیں جنہوں نے ’ویسٹ مینجمنٹ‘ سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کے کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں۔

اس کانفرنس میں شریک وفود الیکٹرانک اور کمپیوٹر سے متعلق فضلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا شعبہ تشکیل دینے پر بھی غور کریں گے۔

ہانگ کانگ میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ماحول کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم گرین پیس وہاں امریکہ سے چین بھیجے جانے والے’ کمپیوٹر ویسٹ‘ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

گرین پیس کے مطابق کارکن چین لائے جانے والے سرکٹ بورڈز کو پگھلا کر ان میں سے قیمتی دھاتیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس عمل سے ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

(یہ رپورٹ بی بی سی کی 23 جون کی اشاعت سے لی گئی)
 
Top