’میری بیوی بد صورت ہے‘

جاسم محمد

محفلین
’میری بیوی بد صورت ہے‘
انٹرٹینمنٹ ڈیسک26 مارچ 2019
5c99fef9af583.jpg

زیادہ تر کمنٹس یمنیٰ کے خلاف تھے—اسکرین شاٹ
کامیڈین و یوٹیوب ولاگر زید علی یوں تو اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

زید علی نے اگرچہ اپنی شادی کا ولاگ بھی اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا۔

اگرچہ شادی کے بعد ان کی اہلیہ یمنیٰ بھی متعدد بار ان کی ویڈیوز میں دکھائی دیں اور ان کی ویڈیوز کو سراہا گیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جسے دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

’میری اہلیہ بدصورت ہے‘ کے عنوان سے جاری کی گئی ویڈیو کو اب تک ساڑھے 8 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل دونوں کی شادی ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی پر کیے گئے مداحوں کے کمنٹس پر مبنی ہے۔

5c99fe6cd4fc2.jpg

دس منٹ دورانیے کی ویڈیو 24 مارچ کو جاری کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
دس منٹ کے دورانیے پر مبنی ویڈیو میں زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے بعد کیے جانے والے مداحوں کے کمنٹس پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جہاں دونوں شائقین کی جانب سے دیے گئے کمنٹس پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں وہ ان کمنٹس پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ اردو کے بعض الفاظ کا تلفظ درست انداز میں ادا نہیں کر رہیں، جس پر زید علی معمول کے مطابق مذاق کرنے سمیت انہیں درست الفاظ اور ان کا مطلب بھی بتاتے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں مداحوں کی جانب سے کیے گئے اچھے اور طنزیہ کمنٹس پڑھ کر سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں علی زید مداحوں کی جانب سے کیے گئے کمنٹس پڑھتے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے ایک مداح کا کمنٹ پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’انہیں یمنیٰ کو دیکھتے ہی احساس ہوا کہ ان کی شکل جانی پہچانی سے لگ رہی ہے، پھر انہیں یاد آیا کہ ان کی شکل تو اس چھپکلی جیسی ہے جو ان کے گھر میں ہے‘۔

5c99ff255296e.jpg

بعض افراد نے دونوں کی جوڑی کی تعریف بھی کی—اسکرین شاٹ
مداح کی جانب سے دیے گئے اس کمنٹ پر یمنیٰ کا رد عمل انتہائی افسردہ تھا اور انہوں نے مداح کو کچھ بولے بغیر کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

ویڈیو میں علی زید کے ساتھ ساتھ یمنیٰ بھی مداحوں کے کمنٹس پڑھتے دکھائی دیتی ہیں۔

یمنیٰ نے ایک مداح کی جانب سے دیا گیا کمنٹ پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہیں، یہ کالی بندریا کی طرح دکھائی دیتی ہیں‘۔

5c99ffbddac70.jpg

مداحوں کے کمنٹس پر دونوں ہنستے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
اسی طرح ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ ’یمنیٰ کو کچھ کھلا پلا دیا کریں وہ بہت سوکھی (کمزور) ہیں، ورنا وہ ویسے ہی مرجائے گی۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’یمنیٰ کا تعلق لاہور سے ہوگا، کیوں کہ اس کے چہرے کی رنگت اس کے ہاتھوں کی رنگت سے مختلف ہے‘۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’زید بھائی آپ نے لوگوں کی زندگی میں بہت مذاق کی لیکن اب آپ کی اپنی زندگی مذاق بن چکی ہے‘۔ ** ایک اور مداح نے لکھا کہ **’یمنیٰ نے زید علی کو اپنی والدہ سے الگ کردیا‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ مداحوں کے ایسے کمنٹس پر زید علی اور یمنیٰ کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے انہیں ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا۔

دونوں کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کیے جانے والے کمنٹس کو ویڈیو میں پیش کیے جانے پر کئی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار بھی کیا اور ویڈیو پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرکے ایسے افراد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
 
Top