’فائی کی گرفتاری امریکہ کو مہنگی پڑے گی‘

ساجد

محفلین
گوتم نولکھا نے لکھا ہے کہ اگر یہ تسلیم بھی کیا جائے کہ بیس سال کے دوران محض پینتیس لاکھ ڈالر کے عوض کشمیرنواز لابنگ کی گئی ہے تو مسٹر فائی نے بہت کم وسائل صرف کرکے بڑا کام کیا ہے۔

غلام نبی فائی کے نمائندہ صریر فاضلی نے امریکہ سے ٹیلی خطاب کیا اور کہا کہ امریکی قانون ک مطابق مسٹر فائی کا کوئی سنگین جرم نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مخصوص مفاد رکھنے والی قوتوں نے مسٹر فائی کو آئی ایس آئی ایجنٹ کے طور پروجیکٹ کیا اور انہیں ایک مجرم قرار دیا۔

مسٹر گیلانی کا کہنا تھا کہ غلام بنی فائی دراصل جماعت اسلامی کے رکن ہیں اور عربی زبان کے ماہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیرونی دنیا میں اسلام اور کشمیر کی خدمت کی۔
آج کے سیمینار میں معروف بھارتی صحافی اور حقوق انسانی کے سرگرم کارکن گوتم نولکھا کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہیں وادی آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مکمل پڑھئیے
 
Top