’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

جاسم محمد

محفلین
’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک پير 17 فروری 2020
1990730-wafa-1581924281-549-640x480.jpg

’عہدِ وفا‘ 4 دوستوں کی کہانی ہے، فوٹو: فائل


لاہور: ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت ’عہد وفا‘ نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما ’عہدِ وفا‘ 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
معاشرہ کے سچ دکھانے پر میرے پاس تم ہو، زندگی تماشہ اور اب عہدوفا پر پابندی کی درخواست دائر۔ پتا نہیں اس قوم کا کیا بنے گا جو بات بات پر تضحیک ہونے پر عدالت پہنچ جاتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
مقبول ڈرامہ عہد وفا نشر ہو گا یا نہیں ؟ عدالت نے حکم جاری کر دیا

ویب ڈیسک بدھ 19 فروری 2020 3

عہد وفا پر پابندی، پہلے پیمرا سے رجوع کریں عدالت آپ نے پیمرا کو درخواست نہیں دی تو یہاں کیسے آگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈرامہ پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ،درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے،شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

aa.jpg


جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی میں لاء کا طالب ہوں ،پھر پوچھا کہ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ جواب ملا کہ میں مالا کنڈ کا رہائشی ہوں ، لاہور میں لاء کررہا ہوں ۔

جسٹس شاہد وحید نے پھر پوچھا آپ کو پڑھتے پڑھتے کیا سوجھی ؟ جواب دیا کہ ڈرامہ دیکھ کر دکھ ہوا اس لئے درخواست دائر کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ڈرامہ کو بند کرنے کی استدعا کی ہے ،کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے پیمرا کو درخواست دی ،درخواست گزار جواب دیا کہ جی پیمرا کو درخواست نہیں دی ۔ان سے شنوائی کی توقع نہیں ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے آپ پیمرا کو درخواست دی،شنوائی نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا ،بیوروکریسی اور فوج کا کردار دکھائے گئے ، ریاست کے چار ستون ظاہر کئے گئے لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے ، عہد وفا ڈرامہ میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان بارے منفی تاثر جارہا ہے ،عدالت ڈرامہ عہدے وفا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی
 
Top