’سپائڈرمین کو بچاؤ‘: ڈزنی، سونی پکچرز کی ڈیل ختم ہونے کے بعد مارول کامکس کا مشہور کردار فلم سے باہر

جاسم محمد

محفلین
’سپائڈرمین کو بچاؤ‘: ڈزنی، سونی پکچرز کی ڈیل ختم ہونے کے بعد مارول کامکس کا مشہور کردار فلموں میں شاید نہ نظر آئے
_108387783_smaller.jpg


سپائڈر مین کے کردار سے شہرت پانے والے ہالی وڈ اداکار ٹام ہالینڈ کے مداح اور مارول کامکس سے جڑی فلمی دنیا کے دیگر چاہنے والے آج سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج ہیں۔

اس کی وجہ ڈزنی سٹوڈیو کا سپائڈر مین کے کردار کو مزید فلمیوں میں استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سونی پکچرز اور ڈزنی کے درمیان کردار کے جملہ حقوق پر معاہدہ نہیں طے پا سکا۔

سپائڈر مین کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟

یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے۔

سپائڈر مین کا کردار دراصل مارول کامکس نے بنایا تھا لیکن 1999 میں سونی پکچرز نے اس کی فلمیں بنانے کے لیے حقوق خرید لیے تھے۔

سونی نے اب تک اس کردار پر مبنی پانچ فلمیں ریلیز کی ہیں: تین میں مرکزی کردار ٹوبی میگوائر نے ادا کیا اور دو میں اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے۔

سنہ 2015 میں سونی اور ڈزنی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بدولت مارول کی مشہور سیریز ’ایونجرز‘ میں سپائڈر مین کی شمولیت ممکن ہوئی تھی۔

اس ڈیل کے تحت ڈزنی کو ہر سپائڈر مین فلم کی کمائی کا ایک حصہ ملتا۔

سپائڈر مین اب تک پانچ مارول کی فلموں میں نظر آئے ہیں:

  • کیپٹن امریکہ: سِول وار
  • سپائڈر مین: ہوم کمنگ
  • ایونجرز: انفنئٹی وار
  • ایونجرزلا: اینڈ گیم
  • سپائڈر مین: فار فرام ہوم
اداکار جیریمی رینر، جو ایونجرز فلمیوں میں ’ہاک آئی‘ کا کردار ادا کرتے ہیں، نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر سپائڈر مین کی واپسی کا مطالبہ کیا!

سونی نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں حالات بدل بھی سکتے ہیں، تاہم مداح اس صورتِحال سے قطعاً خوش نہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں اسی فلم سے متعلق ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
 
Top