’حکومت کی معاشی ٹیم معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی‘

جاسم محمد

محفلین
’حکومت کی معاشی ٹیم معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی‘
206789_7414977_updates.JPG

غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فی صد اضافہ ہوا ہے: وزیراعظم_ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111.5 فی صد اضافہ ہو چکا ہے جب کہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، جاری خسارے میں کمی آئی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 5.9 فی صد اور ترسیلات زر میں 17فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کو آٹے کے تھیلے تقسیم کرنے کا پروگرام جلد شروع کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
 
Top