’بینظیر بھٹو شہید‘

پاکستان میں مختلف مکاتبِ فکر کے تمام اخبارات نے اپنی اٹھائیس دسمبر کی اشاعت میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
بی بی سی
مزید یہاں
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں ہی نہیں عالمی میڈیا نے بھی اس خبر کو شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اور سبھی عالمی لیڈروں مس بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
یہاں‌ امریکہ میں بھی بینظیر کی ناگہانی موت کا بہت شدت سے اثر لیا گیا ہے ۔ کل سے تقربیاً ہر چینل پر صرف اسی بارے میں خبریں دکھائیں جا رہیں ہیں اور آج اخبارات بڑی شہ سرخیوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ ہر عام آدمی کو بھی اس سانحے کی یہاں خبر ہے ۔ میرے ڈیپارنمٹ کے علاوہ دوسرے ڈیپارنمٹ سے بھی کل لوگ بڑی تعداد میں میرے پاس آتے رہے اور تعزیت کرتے رہے ۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ سانحہ خود میرے کسی عزیز کیساتھ ہوا ہے ۔ بہرحال وہ ایک ہمت والی خاتون تھیں ۔ خطرات کے واضع سر پر منڈلانے کے باوجود وہ آخری دم تک نہیں ڈری ۔ اللہ ان کی اور اس کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
 

سارہ خان

محفلین
دنیا کے تمام پاکستانی سفارتخانوں میں تعزیتی کتابیں رکھی گئی ہیں ۔۔ جو کہ صرف صدر یا وزیر اعظم کے انتقال ہونے پر رکھی جاتی ہیں ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بینظیر آخر کار دو دفعہ پاکستان کی وزیر اعظم رہ چکی تھیں۔ عالمی شہرت یافتہ تھیں۔
 

بلال

محفلین
اللہ تعالٰی تمام جان بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین
میں محترمہ بینظیر کا حامی تو نہیں لیکن وہ ایک دلیر عورت تھی اتنے خطرے کے باوجود وہ پاکستان آئیں۔ اللہ ان کی بخشش فرمائے اور ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

رضوان

محفلین
صد آفرین ہو اس بہادر خاتون کو جس نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر پاکستان کی جمہوری تاریخ کو ایک نیا رخ دیا ہے۔
صد نفرین ہو بزدل قاتلوں پر۔۔۔۔۔۔۔
 
Top