’آئن سٹائن کی کشش ثقل‘ پر انڈین وزیر مذاق بن گئے

آصف اثر

معطل
یہی تو مسئلہ ہے کہ ان کے خیالات کی لڑی اتنی مربوط نہیں ہے کہ اس سے کچھ سمجھ آئے۔
اگر آپ اس میں سے کوئی دلچسپ نکتہ اخذ کر پائے ہیں تو براہ مہربانی ہماری معلومات میں اضافہ کر دیں۔
کیا آپ اپنی بات مزید واضح کرسکتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
حضرت تو پھر یہ جواب کس کا تھا؟
چلیں دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔ چونکہ ان صاحب کی خیالات کی لڑی مربوط نہیں ہے اور جو ان کے منہ میں آ رہا ہے وہ کہے جا رہے ہیں، اس لیے یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں۔
اگر آپ ان کی گفتگو میں سے کوئی دلچسپ نکتہ اخذ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تو براہ مہربانی اپنے الفاظ میں واضح کر دیں۔
کیا اب سوال کچھ واضح ہوا؟
 
کیا یہاں صرف دلچسپ نکتے پر ہی بات ہوسکتی ہے یا ویڈیو کے دوسرے حصوں پر بھی؟
دلچسپ نکتہ اگرچہ میرے جملے کے دوسرے حصے میں سے واضح ہے لیکن کیا پہلے بارہ سیکنڈ کسی اہمیت کے حامل نہیں؟
اگر ہیں تو کیا وہ تجارت، کاروبار اور روزمرہ زندگی کے دیگر شعبوں میں اعدادوشمار کے اتارچڑھاؤ اور پیش کرنے کے جزئیات کی جانب اشارہ نہیں کررہے؟
 
اگر آپ پر یہ باتیں اتنی ہی واضح ہیں تو براہ مہربانی ہماری مدد کر دیں اور ہم پر بھی واضح کر دیں۔
کیوں اپنے متعلق میرے اچھے خیالات کو غلط ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟
مجھے آپ سے امید ہے کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں اور سوال کو ڈاج کرنے کے بجائے وضاحت کے ساتھ اس کا جواب دیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
پورے کلِپ کی بات کررہے ہیں یا پہلے بارہ سیکنڈز کی؟
پورے کلپ میں سے کوئی سے بھی پانچ سیکنڈ لے لیں۔ سوائے اس بات کے کہ ان کو غالباً ریاضی سے کوئی چڑ ہے اور سٹرکچر کو ناپسند کرتے ہیں، کچھ بھی سمجھ نہیں آتی۔ کیوں چڑ ہے، کوئی پتہ نہیں۔ واحد "دلیل" جو اپنی ناپسندیدگی کے حوالے سے دیتے ہیں، وہ بھی غلط ہے۔ شاید سٹرکچر کے حوالے سے اسی ناپسندیدگی کے باعث ان کے اپنے آرگومنٹ کا بھی کوئی سٹرکچر نہیں ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
آصف اثر
اب ذرا مہربانی کریں، خود ہی علم و بصیرت کے اس موتی پر تھوڑی سی روشنی ڈال دیں جو آپ نے الفاظ کے اس ناقابل فہم انبار سے اخذ کیا ہے۔ ورنہ مجبوراً یہی نتیجہ اخذ کرنا پڑے گا کہ آپ محض مسلسل سوال کو ڈاج ہی کر رہے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
پورے کلپ میں سے کوئی سے بھی پانچ سیکنڈ لے لیں۔ سوائے اس بات کے کہ ان کو غالباً ریاضی سے کوئی چڑ ہے اور سٹرکچر کو ناپسند کرتے ہیں، کچھ بھی سمجھ نہیں آتی۔ کیوں چڑ ہے، کوئی پتہ نہیں۔ واحد "دلیل" جو اپنی ناپسندیدگی کے حوالے سے دیتے ہیں، وہ بھی غلط ہے۔ شاید سٹرکچر کے حوالے سے اسی ناپسندیدگی کے باعث ان کے اپنے آرگومنٹ کا بھی کوئی سٹرکچر نہیں ہے۔
یعنی اس سے میں یہ سمجھ لوں کہ آپ کو شماریاتی ہیرپھیر کا علم نہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
یعنی اس سے میں یہ سمجھ لوں کہ آپ کو شماریاتی ہیرپھیر کا علم نہیں؟
ہیر پھیر تو لگ بھگ کسی بھی شے میں کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ایسے لیجنڈز دیکھے ہیں کہ جو مذہب تک میں ہیر پھیر کر دیتے ہیں۔ جب تک آپ سیاق و سباق کو واضح نہیں کریں گے، مجھے کیسے علم ہو گا کہ کس نوعیت کے ہیر پھیر کی بات کر رہے ہیں؟
 
ہوگیا مسئلہ حل حضرت۔ آپ نے ہر شے میں ہیرپھیر کے حوالے سے بات کی، وزیرِ موصوف نےتجارت اور کاروباری طبقے سے غالبا شماریاتی ہیرپھیر کے حوالے سےبات کی ہے۔
 
اس صورت میں بھی ان کی ریاضی کے حوالے سے ناپسندیدگی اور مسئلے کے حل کے لیے ریاضی کی اہمیت کے سرے سے ہی انکار کر دینے کی سمجھ نہیں آتی۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سے اعداد و شمار درست اور کون سے ہیر پھیر پر مبنی ہیں تب بھی ریاضی کے علم کی ضرورت پڑے گی۔
 
Top