جاوید اختر یہ کھیل کیا ہے۔۔۔۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے مخالف نے چال چل دی ہے
اور اب میری چال کے انتظار میں ہے
مگر میں کب سے
سفید خانوں، سیاہ خانوں میں رکھے
کالے سفید مہروں کو دیکھتا ہوں
میں سوچتا ہوں یہ مہرے کیا ہیں
اگر میں سمجھوں کے یہ جو مہرے ہیں صرف لکڑی کے ہیں کھلونے
تو جیتنا کیا ہے ہارنا کیا
نہ یہ ضروری نہ وہ اہم ہیں
اگر خوشی ہے نہ جیتنے کی نہ ہارنے کا ہی کوئی غم ہے
تو کھیل کیا ہے
میں سوچتا ہوں جو کھیل نہ ہے تو اپنے دل میں یقین کر لوں
یہ مہرے سچ مچ ہیں بادشاہ و وزیر و پیادے
اور انکے آگے ہے دشمنوں کے وہ فوج
رکھتی ہے جو مجھکو تباہ کرنے کے سارے منصوبے سب ارادے
مگر میں ایسا جو مان بھی لوں
تو سوچتا ہوں یہ کھیل کب ہے
یہ جنگ ہے جس کو جیتنا ہے
یہ جنگ ہے جس میں سب ہے جائز
کوئی یہ کہتا ہے جیسے مجھ سے
یہ جنگ بھی ہے، یہ کھیل بھی ہے
یہ جنگ ہے پر کھلاڑیوں کی
یہ کھیل ہے جنگ کی وضع کا
میں سوچتا ہوں جو کھیل ہے یہ
تو اس میں اس طرح کا اصول کیوں ہے
کہ کوئی مہرہ رہے کے جائے
مگر جو ہے بادشاہ اس پر کبھی کوئی آنچ نہ آے
وزیر ہی کو ہے بس اجازت کہ جس طرف بھی وہ چاہے جائے
میں سوچتا ہوں جو کھیل ہے یہ
اس میں اس طرح کا اصول کیوں ہے
کہ پیادہ جو اپنے گھر سے نکلے پلٹ کر واپس نہ جانے پاے
میں سوچتا ہوں اگر یہی ہے اصول تو پھر اصول کیا ہے
میں سوچتا ہوں اگر یہی ہے کھیل تو پھر کھیل کیا ہے
میں ان سوالوں سے جانے کب سے الجھ رہا ہوں
میرے مخالف نے چال چل دی ہے
اور اب میری چل کے انتظار میں ہے!!!​
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ !

کیا خوبصورت نظم ہے۔ اور ہم آج تک اس سے محروم رہے۔ :(

بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی! حسنِ انتخاب کی داد قبول فرمائیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سبحان اللہ !

کیا خوبصورت نظم ہے۔ اور ہم آج تک اس سے محروم رہے۔ :(

بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی! حسنِ انتخاب کی داد قبول فرمائیے۔
شکریہ احمد بھائی۔۔ :)

شکریہ نیلم انتخاب کی پذیرائی کے لیئے :)
 
میں تو ٹھیک ہوں۔ اور اوتار میں میری بٹیا رانی ہے :)
ارے ماشاء اللہ ماشاءاللہ ۔۔۔بھئی بہت ہی پیاری ہیں یہ تو کیوٹ سی :)
اللہ نصیب اچھا کرےانکا ۔اور دین و دنیا کی بھلائی عطا فرماتے ہوئے اسے آپ دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں ۔آمین ۔ کیا نام ہے انکا ؟ ادا تو دیکھئے کس قدر دلکش ہے دل موہ لینے والی :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے ماشاء اللہ ماشاءاللہ ۔۔۔ بھئی بہت ہی پیاری ہیں یہ تو کیوٹ سی :)
اللہ نصیب اچھا کرےانکا ۔اور دین و دنیا کی بھلائی عطا فرماتے ہوئے اسے آپ دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں ۔آمین ۔ کیا نام ہے انکا ؟ ادا تو دیکھئے کس قدر دلکش ہے دل موہ لینے والی :)
آمین :)
اوپر والے مراسلے میں میں نے ربط ڈال دیا تھا اپیا اسکے نام اور تصاویر والے دھاگے کا۔ :) عشبہ نام ہے اسکا :)
 
زبردست انتخاب ہے نین بھائی۔(y)
داد قبول کیجیے:applause::applause::applause::applause::applause::applause:

چونکہ نسخ میں پڑھنا مشکل تھا اس لیے نستعلیق میں پوسٹ کر رہا ہوں

میرے مخالف نے چال چل دی ہے
اور اب میری چال کے انتظار میں ہے
مگر میں کب سے
سفید خانوں، سیاہ خانوں میں رکھے
کالے سفید مہروں کو دیکھتا ہوں
میں سوچتا ہوں یہ مہرے کیا ہیں
اگر میں سمجھوں کے یہ جو مہرے ہیں صرف لکڑی کے ہیں کھلونے
تو جیتنا کیا ہے ہارنا کیا
نہ یہ ضروری نہ وہ اہم ہیں
اگر خوشی ہے نہ جیتنے کی نہ ہارنے کا ہی کوئی غم ہے
تو کھیل کیا ہے
میں سوچتا ہوں جو کھیل نہ ہے تو اپنے دل میں یقین کر لوں
یہ مہرے سچ مچ ہیں بادشاہ و وزیر و پیادے
اور انکے آگے ہے دشمنوں کے وہ فوج
رکھتی ہے جو مجھ کو تباہ کرنے کے سارے منصوبے سب ارادے
مگر میں ایسا جو مان بھی لوں
تو سوچتا ہوں یہ کھیل کب ہے
یہ جنگ ہے جس کو جیتنا ہے
یہ جنگ ہے جس میں سب ہے جائز
کوئی یہ کہتا ہے جیسے مجھ سے
یہ جنگ بھی ہے، یہ کھیل بھی ہے
یہ جنگ ہے پر کھلاڑیوں کی
یہ کھیل ہے جنگ کی وضع کا
میں سوچتا ہوں جو کھیل ہے یہ
تو اس میں اس طرح کا اصول کیوں ہے
کہ کوئی مہرہ رہے کے جائے
مگر جو ہے بادشاہ اس پر کبھی کوئی آنچ نہ آے
وزیر ہی کو ہے بس اجازت کہ جس طرف بھی وہ چاہے جائے
میں سوچتا ہوں جو کھیل ہے یہ
اس میں اس طرح کا اصول کیوں ہے
کہ پیادہ جو اپنے گھر سے نکلے پلٹ کر واپس نہ جانے پاے
میں سوچتا ہوں اگر یہی ہے اصول تو پھر اصول کیا ہے
میں سوچتا ہوں اگر یہی ہے کھیل تو پھر کھیل کیا ہے
میں ان سوالوں سے جانے کب سے الجھ رہا ہوں
میرے مخالف نے چال چل دی ہے
اور اب میری چال کے انتظار میں ہے!!!
 
Top