یہ کونسا فونٹ ہے؟

آصف اثر

معطل
ایکسپریس ٹرائبیون کے انگریزی اخبار میں استعمال ہونے والے اس دلکش فونٹ کا نام کیا ہے؟
بہت ٹیکنیکل اور سوچ سمجھ کر تیار کیا گیاہے۔ مطالعہ میں روانی اور نظروں کو اپنے اندر جذب کرنے میں کمال رکھتاہے۔ سیرِف میں شائد اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ ویلڈن ٹرائبیون!
11201711270285.JPG


The Express Tribune Epaper

سعادت متلاشی اور دیگر احباب۔
 

افضل حسین

محفلین
مجھے یہی پریشانی ہے کہ اس طرح کے فونٹ کو کس طرح معلوم کیا جاسکتاہے؟
ایک عدد کروم ایکسٹنشن انسٹال کرلیں پھر کسی بھی ویب پیج میں استعمال ہونے والے فونٹ پہ ماؤس سے کلک کریں اور اس فونٹ سے متعلق پوری جانکاری حاصل کر لیں.
 

آصف اثر

معطل
ایک عدد کروم ایکسٹنشن انسٹال کرلیں پھر کسی بھی ویب پیج میں استعمال ہونے والے فونٹ پہ ماؤس سے کلک کریں اور اس فونٹ سے متعلق پوری جانکاری حاصل کر لیں.
میرے پاس وَٹ فونٹ کا ایکسٹینشن انسٹال ہے لیکن وہ جارجیا، ایرئیل، ٹاہوما وغیرہ فونٹ ہی دکھاتاہے۔ میرے خیال میں پیج پر کہیں بھی یہ فونٹ ایمبڈ نہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
دونوں شکلوں میں دستیاب ہے ای پیپر میں تصویری اور عام ویب پیج پہ فونٹ ایمبیڈیڈ ہے.

لیکن پیج پر تو کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔۔۔ جب کہ انسپکشن میں بھی نہیں ملا۔۔۔؟
ٹری‌بیون کی ویب‌سائٹ پر بطور ویب‌فونٹ صرف اوپن سینز استعمال ہو رہا ہے، اور وہ بھی صرف تصاویر کے کیپشنز، اور خبروں/کالمز کے مصنف اور تاریخ کے لیے۔ سرخیوں اور مرکزی متن کا فونٹ جارجیا ہے، اور کچھ اور جگہوں پر ایریل/ہیلویٹیکا مستعمل ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
مجھے یہی پریشانی ہے کہ اس طرح کے فونٹ کو کس طرح معلوم کیا جاسکتاہے؟
تصویر سے فونٹ معلوم کرنے کے لیے میں WhatTheFont! کا استعمال کرتا ہوں۔ آپ کے دیے گئے سکرین‌شاٹ میں سے سرخی کو علاحدہ کر کے WhatTheFont کے حوالے کیا تو اس کا پہلا اندازہ Fedra Serif Display Pro Medium ہی تھا۔ :)
 

آصف اثر

معطل
اپنے کروم براؤزر میں whatfont ایکسٹنشن شامل کرلیں مثال دیکھیں:

zl3lz7.jpg
لیکن وَٹ فونٹ سے کام نہیں چلا کیوں کہ اس میں فیڈرا استعمال نہیں ہوا ہے۔ جب کہ وَٹ فونٹ تصویر کے لیے بھی قابلِ استعمال نہیں۔ البتہ سعادت بھائی کا طریقہ کارگر رہا۔ سب کا بہت شکریہ۔ جزاک اللہ۔
 
Top