یہ کراچی ہے۔

محمد امین

لائبریرین
یہ دھاگہ میں نے ابھی دیکھا۔

محترم عارف کریم صاحب کا "نیوٹرل" کرنا بھی دیکھا۔۔۔۔ میری سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کراچی کے نام پر ایم کیو ایم (یا مہاجر اور اردو اسپیکنگ) ہی کیوں یاد آتے ہیں۔۔۔ کراچی کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ تو غیر ایم کیو ایم اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کا ہے۔ کراچی کی یہی تو خوبصورتی ہے کہ یہ ایک گلدستے کی طرح ہے جس میں پاکستان بھر کے خوبصورت ترین پھول موجود ہیں۔ جس طرح اس کی خوبصورتی کو سارے پاکستان کی خوبصورتی سے نسبت ہے اسی طرح اگر کہیں گندگی ہے تو یہ بھی ہماری ہی پیدا کردہ ہے۔ ہم جو لوگ کراچی میں انڈیا سے اور دوسرے علاقوں سے آ کر آباد ہوئے اور نسل در نسل کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے لگے ہیں۔ کراچی سب کا ہے، اچھا ہے تب بھی، برا ہے تب بھی۔ اور پاکستان کا چہرہ ہے۔۔۔
 
Top