یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

السلام عليكم! دوستو مجھے ایک سوال کا جواب دو خدارا اگر میں یہاں ایک ہندو ایڈ کر دوں اور وہ دیکھے ہمارے مسلمانوں کی آپس میں الفت تو ضرور کہے گا
"یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود "
خدا کے لیے ایک دوسرے کو کافر کہنے کی بجائے ذرا امریکہ کے خلاف بولو پتا تو چلے ۔
وہ ایک ایک کر کے چن چن کے تمھاری بہنوں کی عزتیں لوٹ رہے ہیں اور تم ہو کے ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگاتے نظر آتے ہو ۔ بولو نہ انکے خلاف جنھوں نے تمھاری بہنوں کو بیوہ کردیا تمھاری معصوم پھول جیسے بچوں کو یتیم کر کے بے آب و گیاہ صحراؤں میں بلکتا سسکتا چھوڑ دیا ۔ خدا کے لیے آج کے بعد وعدہ کرو تم ایک دوسرے سے نہیں لڑوگے آو ایک آواز ہوکر ہندوؤں کو اور کفار کو للکاریں۔
خدا کی قسم دل میں خنجر گھپ جاتے ہیں جب شام کے بچوں کی آہ و بکا سنتے ہیں، جب چیچنیا بوسنیا کے بچوں کی چیخ و پکار دیکھتے ہیں ۔ جب کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کے غیرت مند بچوں کی کٹی پھٹی لاشیں نظر آتی ہیں ۔
خدا کے لیے مسلمانو ! کیا تم مر گئے ہو ، خدارا اٹھیے اپنے اپنے اکاؤنٹس اور گروپس میں مسلمان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھایے اور خود مسلمانوں کے بچوں کے لیے فنڈنگ کیجئیے اگر نہیں کر سکتے تو کم از کم اس پیغام کو آگے پہنچائیں ۔ جزاک اللہ ۔
تحریر : صلاح الدین
 
Top