

یہ زندگی بھی عجیب ہے

یہ زندگی بھی عجیب ہے
کبھی چاہتوںمیںچھپا لیا
کبھی نفرتوں میںجلا دیا
کبھی ہنس کے ہم کو منا لیا
کبھی آنسوئوںمیںبہا دیا
یہ زندگی بھی عجیب ہے
کبھی خوشبو بن کے بکھر گئی
کبھی لمحے بھر میںگزر گئی
کبھی جُگنو بن کے چمک اُٹھی
کبھی مل کے پھر سے بچھڑ گئی
یہ زندگی بھی عیجب ہے
