یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

محمد وارث

لائبریرین
آن ڈیوٹی کی سمجھ نہیں آئی۔ کیا صرف عسکری آن ڈیوٹی پر مرنے والا شہید ہوتا ہے یا کسی بھی ڈیوٹی پر؟
میرے خیال میں ہر وہ شخص جو پبلک ڈیوٹی کرتے ہوئے غیر طبعی موت سے وفات پائے اور اس تعریف میں آ سکتا ہے۔ آپ اپنی تشفی کے لیے کسی عالمِ دین سے رجوع فرمائیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
عسکری سروس بھی تو پبلک سروس ہی ہے۔ اس لحاظ سے آپکی تعریف درست ثابت ہوئی۔
آپ کوڑی خوب لاتے ہیں۔ عسکری پر تو میرے خیال میں کوئی بحث ہی نہیں ہے اور آپ عکسری کی بجائے دوسری "ڈیوٹیوں" کے متعلق بات کر رہے تھے۔ اب عسکری کے حق میں دوسری سے جواز لے آئے۔ اور جواب کو درست سمجھنے کے لیے شکریہ آپ کا، لیکن انداز سے ایسا لگا جیسے آپ کسی "نیلام گھر" میں کوئی سوال جواب کر رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عسکری پر تو میرے خیال میں کوئی بحث ہی نہیں ہے اور آپ عکسری کی بجائے دوسری "ڈیوٹیوں" کے متعلق بات کر رہے تھے۔
ہمارے یہاں عسکری سروس پبلک سروس ہی میں شمار ہوتی ہے۔ اور ہر جوان کیلئے کم از کم ایک سال اپنی زندگی کا عسکری سروس میں دینا قانوناً لازمی ہے۔ میں نے اس ضمن میں بات کی تھی۔
 
شہادت کے ستّر درجے ہیں۔۔۔۔ ان میں پہلا درجہ اللہ تعالی کی راہ میں شہید ہونا ہے اور آخری درجہ پیٹ کے درد سے شہید ہونا ہے۔۔۔۔
68 درمیانی درجوں میں حادثاتی موت بھی شامل ہے۔۔۔۔
وللہ اعلم
 

ناصر رانا

محفلین
الیکٹریکل انجینئر ہونے کے ناطے (ناتے بھی لکھتے ہیں شاید :thinking:) سے شاید میری رائے کچھ جانبدارانہ سی ہو، لیکن عرض یہ کرنا چاہوں گا کہ الیکٹرانکس کے فیل ہونے کے چانسز سب سے کم ہوتے ہیں۔ الیکٹرومکینیکل یا خالصتاََ مکینیکل آلات یا پرزہ جات کے فیلیئر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ امکان اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب ڈیزائنر کی بیان کردہ احتیاطی مرمت یا دیکھ بھال (پریوینٹیو مینٹیننس) نہ کی جائے یا اس میں ڈنڈی ماری جائے۔ الیکٹرانکس کو عموماََ سب سے کم احتیاطی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔
بھائی انجینئر الیکٹرانکس کے فیل ہونے کے چانسز الیکٹرو مکینیکل سے نہ صرف زیادہ ہوتے ہیں بلکہ الیکٹرانکس کے فیل ہونے کی صورت میں ریپیئرنگ کے امکانات بہت کم یا بہت مہنگے اور دشوار ہوتے ہیں۔
مزید برآں یہ کہ عسکری مشینریز میں الیکٹرونکس کا استعمال بہت زیادہ چھان پھٹک کے بعد ہی قبولا جاتا ہے کہ مبادا بگز یا ٹریکنگ وغیرہ نہ ہوں۔
اور آپ تو پنڈی میں ہیں آپ کو تو زیادہ اچھی طرح معلوم ہونا چاہیئے یہ بات۔
اب آتے ہیں الیکٹرو مکینیکل کی جانب، اس میں فیلیئر ریٹ بہت ہی کم ہوتا ہے لیکن اصل اہمیت ڈیزائن اور پرزوں کے درست چناؤ کی ہے۔

اور ہاں میری یہ رائے نہ صرف درست بلکہ مصمم بھی ہے، کسی بھی قسم کی کج بحثی ہر گز قابل قبول نہ ہوگی۔ ۔ ۔ ۔:p

(درست لفظ ناتے (سنسکرت زبان کے لفظ ناتا کی جمع) ہے لیکن ناطے بھی مستعمل ہے بلکہ ناطے کا استعمال زیادہ ہے۔)
 
Top