یہ اشعار کس کے ھیں؟؟؟

فاخر رضا

محفلین
اپنا اپنا معیار ہے
آپ کو پسند آیا تو آپ کے لیے موزوں ہوگا مجھے بہت عامیانہ انداز لگا اب کم از کم پسند ناپسند کی وضاحت تو نہیں مانگی جانی چاہیے ۔ اور میں نے اشعار لکھا ہے آپ نے ایک ٹوٹے ہوئے نامکمل شعر کی مثال پیش کردی :) گھر کے دریچے والے کو بھی شعر کہا جائے گا ؟؟
اگر ایسا ہی ہے تو پھر شاعری کا تصور ہمارے لیے بہت مختلف ہے ۔
ویسے ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ذرا تخیل کی بلندی درکار ہے ۔
یہ کیا آپ کی اپنی بلی ہے. بہت کیوٹ ہے
 

عمر اثری

محفلین
مظلوموں کی آہ و فغاں پر برہم کیوں ہو جاتے ہو
شوق نہیں رونے کا ہم کو، تم ہی تو رلواتے ہو

ہم بھی تو انسان ہیں آخر ہم سے یہ نفرت کیسی
سب سے لپٹ کر ملنے والو! ہم سے کیوں کتراتے ہو

ہم سایوں سے ہم وطنوں سے لاشیں پوچھا کرتی ہیں
پیار کی باتیں کرنے والو! قاتل کیوں بن جاتے ہو

پیتے تھے جب تک پیتے تھے، چھوڑی تو بس چھوڑ ہی دی
تم بھی بہکنا چھوڑو یارو، ہم کو کیوں بہکاتے ہو

ہم توجذباتی ٹھہرے، اپنی کہو دانش مندو!
ٹھیس انا کو جب لگتی ہے، تم پاگل ہو جاتے ہو

ہم نے تمھارے ہاتھوں سے بھی سر پہ کفن بندھوایا تھا
تم بھی سرخ سویرے والو! درباری ہوجاتے ہو

کومل کومل غزلوں میں طوفانوں کے پیغام حفیظ
میٹھی میٹھی باتوں سے بھی تم تو آگ لگاتے ہو

"حفیظ میرٹھی—"
حفیظ میرٹھی صاحب کا وہ شعر بھی چاہیئے جو انھوں نے اپنی بیوی کے قتل پر کہے تھے.
 
Top