یوں

عمر سیف

محفلین
سوچتا ہوں وہ اگر مجھ سے جدا ہو جائے
مرا رستہ مرے قدموں سے خفا ہو جائے
میری چہرے سے تو واقف ہیں مرے شہر کے لوگ
یوں نکل آؤں تو ہنگامہ بپا ہو جائے
( ذیشان حیدر )
 

عمر سیف

محفلین
جس کو بھی اسمِ محمد(ص) کا نگینہ مل گیا
یوں سمجھ لو سارے عالم کا خزینہ مل گیا
مشکلوں میں آپ کو جس نے پکارا یا نبی(ص)!
یوں لگا گرداب میں اس کو سفینہ مل گیا
( فاخرہ بتول )
 

عمر سیف

محفلین
جب خیالوں میں تیرے روضے کی جالی چوم لی
یوں لگا، ہم کو تو گھر بیٹھے مدینہ مل گیا
(فاخرہ بتول)
 

عبدالجبار

محفلین
کبھی یوں بھی آ مِری آنکھ میں کہ مِری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے ، مگر اُس کے بعد سحر نہ ہو​
 
تجھے کیا پتا تیری یاد نے مجھے کیسے کیسے ستا دیا
کبھی محفل میں رُلا دیا کبھی خلوتوں میں ہنسا دیا
کبھی یوں ہوا تیری یاد میں نماز اپنی قضا ہوئی
کبھی یوں ہوا تیری یاد نے میرے رب سے مجھکو ملا دیا
 

پاکستانی

محفلین
کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں
کہ میری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دو
پھر اس کے بعد سحر نہ ہو
 

پاکستانی

محفلین
کہا تھا نا !!!!

مجھے تم اس طرح سوتے مت چھوڑ کر جانا
مجھے بیشک جگا دینا
بتا دینا کے
محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں سکتے
جدائی میں ہجر میں ساتھ میرے چل نہیں سکتے
تمہیں راستہ بدلنا ہے
میری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
تمہیں جانے نہیں دیتا
ارے پاگل !!!
محبت کی طبیعت میں
زبردستی نہیں ہوتی
جسے راستی بدلنا ہو
اسے راستہ بدلنے سے
جسے حد سے نکلنا ہو
اسے حد سے نکلنے سے
نہ کوئی روک پایا ہے
نہ کوئی روک پائے گا
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
مجھے بیشک جگا دیتے
تمہیں میں دیکھ ہی لیتا
تمہیں کوئی دعا دیتا
کم از کم یوں تو نہ ہوتا
میرے پاس حقیقت ہے !
تمہارے بعد کھونے کے لئے
کچھ بھی نہیں باقی
مگر خود کو کھو جانے سے ڈرتا ہوں
میں اب سونے سے ڈرتا ہوں ۔۔۔۔
 
Top